Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 19, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»قطر پر اسرائیلی حملہ عرب اسرائیل تعلقات پر اثر انداز ہوسکے گا دوحہ ایران کی طرح جواب نہیں دیگا
    عالم تمام

    قطر پر اسرائیلی حملہ عرب اسرائیل تعلقات پر اثر انداز ہوسکے گا دوحہ ایران کی طرح جواب نہیں دیگا

    قطر میں اسرائیلی ایجنٹوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ باقی مسلم ممالک میں بھی اسرائیلی خفیہ اداروں نے کمین گاہیں بنا رکھی ہیں لہٰذا مسلم ممالک کو اپنے اپنے ملک میں اسرائیلی ایجنٹوں کو تلاش کرنا ہوگا
    shoaib87ستمبر 11, 2025Updated:ستمبر 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    قطر کے حکمرانوں کو 9 ستمبر کو دوحہ پر غاصب اسرائیل کی فوجی کارروائی کے بعد زیادہ حقیقت پسندانہ دفاعی اور خارجہ پالیسی نئے سرے سے مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حملے سے یہ حقیقت بے نقاب ہوچکی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران امریکی کردار نہایت مذموم رہا۔ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ قطر کے خلاف اسرائیلی حملے سے بے خبر تھی، اور مغربی ذرائع ابلاغ یہ باور کرانے کی سعی کر رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ اسرائیل کی ایک اور مسلم ملک کے خلاف جارحیت پر تل ابیب سے ناراض ہیں، تاہم دنیا اور بالخصوص عرب حکمران و عوام اس بچگانہ بیانیے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، اس خطے میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ العُدید قطر میں موجود ہے، جس نے ایران۔اسرائیل جنگ کے دوران تل ابیب کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کیا تھا، مگر دوحہ پر حملے کے دوران امریکی ہارڈویئر کیوں خاموش رہا؟ ایران کی جانب سے اٹھائے گئے اس معقول سوال کا جواب قطر کی سالمیت سے جڑا ہے، امریکہ جو قطر سے اس کی حفاظت کے نام پر کئی ہزار ارب ڈالر وصول کرچکا ہے کیوں قطر پر خطرات کے وقت خاموش رہا؟ دوحہ پر اسرائیلی فوجی جارحیت نے یہ بات واضح کردی کہ امریکہ اُس وقت اس ملک کی دفاعی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہوگا جب مد مقابل اسرائیل ہوکیونکہ امریکہ کی کوئی بھی انتظامیہ یہودی ریاست کے خلاف ایک گولی چلانے کی صلاحیت یا اختیار نہیں رکھتی، یہ مسلم حکمران ہیں جو قرآنی حکم کے برخلاف یہود و نصاریٰ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔
    دوحہ پر اسرائیلی فوجی مہم جوئی اس لحاظ سے بھی معنی خیز ہے کہ تل ابیب کی عسکری کارروائیوں کا دائرہ فلسطین اور لبنان سے بڑھ کرشام، یمن، ایران اور تیونس تک پھیل چکا ہےجبکہ اسرائیل اس سےقبل سوڈان، مصر، اردن اور لیبیا پر خطرناک حملے کرچکا ہے لیکن قطر، جو روایتی طور پر امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر علاقائی تنازعات میں ثالث بنتا رہا ہے، اب خود اسرائیلی جارحیت کا براہ راست شکار بن گیا ہے، دوحہ حکومت اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے دباؤ محسوس کررہی ہے، اس خاندانی حکومت پر عرب عوام اور اندرونی سیاسی دباؤ بڑھ رہا ہےمگر امریکہ چاہتا ہے کہ دوحہ اسرائیل کے خلاف کوئی تادیبی اقدام نہ کرے،یہی موقف یورپ کے تین بڑے ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی کا بھی ہے، ان تینوں شیطانی طاقتوں نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد ازخود اسرائیل کی جغرافیائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہےجبکہ مالی فوائد عربوں سے حاصل کرتے ہیں، قطری عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ جب وقت پڑنے پر قطر کا دفاع ممکن نہیں تو پھر ان کے ملک میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ العُدید کیوں موجود ہے؟ امریکی اڈے کی موجودگی کے جواز پر قطری عوام میں بتدریج بے چینی بڑھ رہی ہے، جو ایک فطری سیاسی ردعمل ہے،دنیا میں یہ سوال شد و مد کے ساتھ زیرِ بحث ہے کہ جب قطری سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو امریکی اڈے کے تمام ہتھیار خاموش کیوں رہے، جبکہ اس سے پہلے ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائی میں یہی ہتھیار متحرک تھے۔
    غاصب اسرائیل کی منگل کے روز دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانےکی بظاہر کوشش ناکام رہی ،حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے پانچ ارکان جن میں سینئر رہنما خلیل الحیہ کا بیٹا بھی شامل ہے، اس حملے میں شہید ہوئے مگر فیصلہ ساز قیادت محفوظ ہےتاہم امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر یحیئیل لائیٹر نے دوبارہ حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہےجوبین الاقوامی قوانین کا کھلم کھلا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے، اگر واشنگٹن واقعی قطر پر اسرائیلی حملے پر برہم ہے تو اسے اپنی سچائی ثابت کرنے کیلئے کم از کم واشنگٹن اپنے ملک میں تعینات اسرائیلی سفیر کو غیر سفارتی زبان استعمال کرنےپر ملک بدر کرئے، یہی توقع انصاف پسند اقوام کو یورپی یونین سے بھی ہے، اسرائیل کا استکباری رویہ خطے اور دنیا کے امن کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے، تل ابیب مشرقِ وسطیٰ میں بدمست ہاتھی بننے کا خواہاں ہے اور ہر وہ حربہ استعمال کر رہا ہے جو انسانی وقار کو مجروح کرتا ہے، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف اقوامِ متحدہ کے تمام ارکان کو متفقہ عملی اقدامات تجویز کرنے چاہئیں اسی طرح عرب ممالک کو فوراً معاہدۂ ابراہیمی سے نکل آنا چاہیے، متحدہ عرب امارات اور ترکی اسرائیل کو تیل کی سپلائی بند کردیں، دوحہ حملے میں قطر کا ایک شہری بھی شہید ہوا ہے اس بنیاد پر قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی فوجی کارروائی کا حق حاصل ہے چاہے اُس کی نوعیت رسمی ہی کیوں نہ ہو۔
    عالمی سطح کے زیادہ تر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قطر، جو مصالحت کار ملک سمجھا جاتا ہے، حماس کی قیادت کو امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف ڈھال فراہم نہیں کرسکااور اس کی ثالثی کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے، اب اطلاعات ہیں کہ قطر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کے مقامی ایجنٹوں کو گرفتار کرکے سزائیں دینا شروع کردی ہیں، اگرچہ دوحہ نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، یاد رہے کہ ایران نے بھی اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر کے ان کا نیٹ ورک توڑ ڈالا تھا، قطر میں اسرائیلی ایجنٹوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ باقی مسلم ممالک میں بھی اسرائیلی خفیہ اداروں نے کمین گاہیں بنا رکھی ہیں لہٰذا عرب اور مسلم ممالک کو اپنے اپنے ملک میں اسرائیلی ایجنٹوں کو تلاش کرنا ہوگا اور ان یہودی شہریوں پر خاص نظر رکھنی ہوگی جو صیہونی عزائم کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں، حالیہ دنوں میں اسرائیل نے صرف قطر پر حملہ نہیں کیا بلکہ شام میں متعدد ترک مقامات کو بھی نشانہ بنایا، جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کھل کر ترکی اور قطر کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ حماس کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے کسی بھی ملک کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    قطر کیا جواب دیگا
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسیلاب کی تباہ کاریوں نے نظام کی ناکامی کو بے نقاب کردیا، آفت قدرتی نہیں بلکہ انسان ساختہ ہے !
    Next Article لوئر دیر میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ، 7 فوجی اہلکار جاں بحق 13 زخمی، ایک ایف سی اہلکار لاپتہ قرار
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1221077
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.