پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں میں 103 افراد کے جاں بحق اور 393 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پنجاب کے مخلتف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے، سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید کی ہدایت پر تمام فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں، پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں مون سون کا سسٹم موجود ہے جب کہ لاہور شہر میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری رہا، پاکستان آرمی کا سیلابی صورتحال میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر فضائی ریسکیو آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں فوری ردعمل کے تحت متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمی اور محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و ملازمین الرٹ جاری کیا گیا ہے، ڈی جی پنجاب واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جارہا ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کی تاروں اور کھلے مین ہولز سے دور رہیں، ڈی جی واسا نے کہا کہ تمام واسا دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ بارش کے دوران اور بعد میں پانی کی نکاسی کی مسلسل نگرانی کی جائے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو ممکن بنایا جائے، ترجمان واسا پنجاب کے مطابق صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 103 شہری جاں بحق اور 393 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث 128 مکانات متاثر اور 6 مویشی ہلاک ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں کے باعث 63 شہری جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے، لاہور میں 15، فیصل آباد 9، ساہیوال 5، پاکپتن 3 اور اوکاڑہ میں 9 اموات رپورٹ کی گئیں، گاؤں چکری راجن میں3 افراد، چکوال اور خانپور میں فضائی آپریشن کے ذریعے 27 افرادکو ریسکیو کیا گیا، اسی طرح چک مونجو میں ریسکیو آپریشن کے دوران 10 افرادکو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، ڈھوک بھدر میں ایک اور کامیاب آپریشن میں 31 متاثرین کو نکالا گیا۔
صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، طوفانی بارشوں کے باعث آئیسکو کے زیرانتظام علاقوں میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق داراپور میں فضائی ریسکیو مشنز میں 38 شہریوں کومحفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے بھر میں آج بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، شہریوں سے التماس ہے کہ پرانے کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں، خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات چھتیں گرنے کے باعث سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی، بچوں کا خیال رکھیں انہیں بجلی کی تاروں کھمبوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانیں دیں، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے، وزیراعلی مریم شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ بارشوں اور سیلابی صورت حال پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، مریم نواز نے کہا کہ سرکاری ادارے جذبے اور انتہائی محنت سے کام کررہے ہیں، انتظامیہ عوام کو بزریعہ سائرن اور اعلانات آگاہ کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام اداروں سے تعاون کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، واضح رہے کہ پنجاب بارشوں کے بعد تباہی کا منظر پیش کررہا ہے، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے تھے، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجائے گئے جبکہ چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا تھا۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید