Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    عالم تمام

    ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

    جولائی اور اگست میں ایرانی حکومت نے پانی اور توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لئے ہنگامی عوامی تعطیلات کا اعلان کیا کیونکہ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا
    shoaib87نومبر 21, 2025Updated:نومبر 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    ایران دہائیوں بعد پانی کے بدترین بحران کا سامنا کر رہا ہے جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ تہران جو کہ 10 ملین سے زائد آبادی والا شہر ہے اگر ملک میں خشک سالی برقرار رہی توجلد ہی دارالحکومت ناقابل رہائش ہو سکتا ہے ، صدر مسعود پزشکیاں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر دسمبر تک بارش نہیں ہوتی ہےتو حکومت کو تہران میں پانی کی تقسیم بندی شروع کرنی ہوگی، انھوں نے اس خطرے کا بھی اظہار کیا کہ اگر پانی کی تقسیم کے باوجود بارش نہ ہوئی تو ہمارے پاس بالکل بھی پانی نہیں رہے گا اورپھر ہمیں تہران خالی کرنا ہوگا، 2021 میں پانی کی کمی نے جنوبی خوزستان صوبے میں پرتشدد احتجاج کو جنم دیا، جس کے بعد اس معاملے کو ایران کی سپاہ پاسداران کے سپرد کرنا پڑا جس کے انتظام نے اس صوبے میں پانی کی مصنوعی کمی پر احسن طریقے سے قابو پالیا،اس سے قبل 2018 میں بھی پانی کے مسائل کی بناء پرمتفرق احتجاج ہوئے تھے، خاص طور پر کسانوں نے حکومت پر پانی کے غلط انتظام کا الزام لگایا، صدر مسعود پیزشکیان کی حکومت نے اس بحران کا الزام مختلف عوامل کے ساتھ سابق حکومتوں کی پالیسیاں پر عائد کیا ہے، حالانکہ اس بار پانی کے بحران پر احتجاج کی کوئی علامت نہیں ملی کیونکہ لوگوں کی اکثریت اسے حکام کی نااہلی کیساتھ قدرتی آفت بھی قرار دے رہی ہے۔
    ایران میں پانی کی کمی عوام پریشانایرانی پہلے ہی ایک زوال پذیر معیشت کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، خاص طور پر ان پابندیوں کی وجہ سے جو اس ملک پرامریکہ نے عائد کی ہوئیں ہیں، خشک سالی کا سرکل برقرار رہا تومستقل میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا خاندانوں اور کمیونٹیز پر مزید دباؤ ڈال رہا ہےاور یہ جائزبے چینی کی معقول وجہ ہوگی، ایران بھر میں اور دارالحکومت تہران کے بلند و بالا اپارٹمنٹس سے لے کر شہروں اور چھوٹے قصبوں تک پانی کا بحران اپنی جڑیں مضبوط کر رہا ہے، ایران کی پانی اور نکاسی آب کی کمپنی نے تہران میں باقاعدہ پانی کی تقسیم بندی کی رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے لیکن ریاستی میڈیا کے مطابق تہران میں رات کے وقت پانی کے دباؤ میں کمی کی جا رہی ہے اور بعض علاقوں میں یہ صفر تک جا سکتی ہے۔
    ایرانیوں کو گزشتہ سالوں کے دوران زیادہ طلب کے مہینوں میں بار بار بجلی، گیس اور پانی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جس کے اثرات سے اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، مرکزی تہران سے فون پر بات کرتے ہوئے 41 سالہ اسنیب ڈرائیور خانم نیلوفر نے کہا یہ ایک مصیبت کے بعد دوسری مصیبت ہے ایک دن پانی نہیں ، دوسرے دن بجلی نہیں ہے، ہمارے پاس جینے کے لئے کافی پیسے بھی نہیں ہیں،زندگی کی ضروریات پوری نہیں ہورہی ہیں، سرکاری حکام کرپشن اور رشور ت ستانی میں ملوث ہیں اور حکومت ایسے افراد کو نظرانداز کررہی ہےیہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے یہ ملکی نظام کو رفتہ رفتہ ناقص بنارہاہےحالانکہ ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت انتظامی نظام کو اخلاقی طور پر درست سمت کی طرف موڑنے کیلیے اپنی بھرپور توانائی لگاتی ہے مگر ایرانی بیوروکریسی دیمک بن چکی ہے، اِن میں انقلابی روح مردہ ہوچکی ہے۔
    پچھلے ہفتے ریاستی میڈیا نے ایران کے واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ محمدرضا کاویانپور کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سال کی بارشیں ایران میں 57 سال کی اوسط سے 40 فیصد کم تھیں ، اُنھوں نے پیش گوئیاں کی ہے اگردسمبر کے آخر تک خشک حالات کا تسلسل جاری رہتا ہے تو پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا، دارالحکومت مکمل طور پر شہر سے باہر کی ندیوں سے بھرے پانچ ذخائر پر منحصر ہے لیکن پانی کی آمد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے تہران کی ریجنل واٹر کمپنی کے سربراہ بہزاد پارسا نے پچھلے ہفتے کہا کہ پانی کی سطح گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد کم ہو چکی ہے، جس سے امیر کبیر ڈیم میں صرف 14 ملین مکعب میٹر پانی رہ گیا ہے جو کہ تہران کے شہریوں کی ضروریات کا محض 8 فیصد ہے، انہوں نے کہا کہ تہران کے ذخائر جو کبھی تقریباً 500 ملین مکعب میٹر پانی ذخیرہ کر سکتے تھے، اب بمشکل 250 ملین رکھتے ہیں جو کہ تقریباً نصف کمی کو ظاہر کررہے ہیں اورپانی کے بہاؤ میں تعطل رہااور موجودہ استعمال کی شرح برقرار رہتی ہے تویہ دو ہفتوں میں خشک ہو سکتے ہیں، اُنھوں نے کہا کہ یہ بحران تہران سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے ملک بھر میں 19 بڑے ڈیم خشک ہورہے ہیں، مقدس شہر مشہد، جو ایران کا دوسرا بڑا شہر ہے اور جس کی آبادی 4 ملین ہے میں پانی کے ذخائر 3 فیصد سے بھی کم ہیں، مشہد میں 53 سالہ رضا نے کہا پریشر اتنا کم ہے کہ حقیقت میں دن کے وقت ہمارے پاس پانی نہیں ہے میں نے پانی کے ٹینک نصب کیے ہیں لیکن ہم اس طرح کب تک یوں زندگی گزاریں؟ یہ مکمل طور پر ناقص انتظام کی وجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران ان کے قالین کی صفائی کے کاروبار پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔
    ایران کے بڑے ڈیم بھی سوکھنے لگےموسمیاتی تبدیلی نے پانی کے نقصان کو بڑھا دیا ہے ایران میں پانی کا بحران ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اور بجلی کی مسلسل بندش کے بعد سامنے آیا ہے، جولائی اور اگست میں ایرانی حکومت نے پانی اور توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لئے ہنگامی عوامی تعطیلات کا اعلان کیا کیونکہ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے پانی فراہمی کے مسئلے کو بڑھا دیا ہے، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے پانی کے بخارات بننے اور زیر زمین پانی کے ذخائر کونقصان پہنچایاہے کچھ اخبارات نے حکومت کی ماحولیاتی پالیسیوں پر تنقید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نااہل حکام کی تقرری اور وسائل کے انتظام کی سیاست مسائل کو جنم دے رہی ہے جبکہ ایرانی حکومت نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیکر مسترد کردیاہے، ریاستی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران شہر کی کونسل کے صدر مہدی چمران نے کہا ماضی میں لوگ بارش کے لئے دعا کرنے صحرا میں جاتے تھے شاید ہمیں اس روایت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، حکام باقی ماندہ پانی کو محفوظ کرنے کے لئے عارضی اقدامات کر رہی ہے، جن میں کچھ علاقوں میں پانی کے دباؤ کو کم کرنا اور دوسرے ذخائر سے تہران کو پانی منتقل کرنا شامل ہے لیکن یہ عارضی اقدامات ہیں اور عوام مجبور ہیں کہ پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک، پمپ اور دیگر آلات نصب کرائیں، شہر اصفہان کے یونیورسٹی کے استاد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کہا پانی کے انتظام کیلئے بہت دیر ہوچکی ہے حکام صرف وعدے کرتے ہیں لیکن ہمیں کوئی عمل نظر نہیں آتا اور اُن کے زیادہ تر خیالات قابل عمل بھی نہیں ہیں۔

    front Tehran is facing a water shortage.
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا
    Next Article فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192102
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.