Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری
    تازہ ترین

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    سندھ کے محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 180 نئے مریض داخل ہوئے، جن میں سے 113 سرکاری ہسپتالوں اور 57 نجی ہسپتالوں میں داخل کیے گئے
    shoaib87نومبر 16, 2025Updated:نومبر 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتیں بڑح گئیں
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    سندھ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے ہیں، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جس کے بعد اس سال مجموعی اموات 36 ہوگئی ہیں، محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 180 نئے مریض داخل ہوئے، جن میں سے 113 سرکاری ہسپتالوں اور 57 نجی ہسپتالوں میں داخل کیے گئے، اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 241 مریض زیر علاج ہیں، کراچی ڈویژن میں 44 مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے، حیدرآباد میں 35 اور دیگر اضلاع سے 34 مریض داخل ہوئے، محکمے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 5 ہزار 229 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 774 مثبت آئے، اسی دوران 191 مریض صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے، صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں، مچھروں کی افزائش کے مقامات ختم کریں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں، سندھ میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال واقعی تشویشناک ہے اور اس میں حکومت کی کارکردگی پر مختلف تنقیدیں سامنے آرہی ہیں، رپورٹ ہے کہ 2025 کے پہلے دس ماہ میں ڈینگی کے کیسز 12.6 فیصد بڑھ گئے ہیں، جیسا کہ صوبائی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے، صرف 24 گھنٹے میں سندھ میں 1,213 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اکتوبر 2025 میں سندھ میں مزید 439 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ صوبائی حکومت کیلئے ایک اشارہ تھا، رواں سال دینگی سے پہلی موت 24 سالہ مرد کی تھی، جو کراچی انسفیکٹس ڈیزیز ہسپتال میں زیرِ علاج تھا، جاری بحران میں مختلف رپورٹس میں مزید اموات کی باتیں ہیں، اور بعض میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار، نجی ہسپتال کی رپورٹس کو شامل نہیں کررہے ہیں، سندھ کے چیف سیکرٹری نے ہنگامی اجلاس میں انسدادِ ڈینگی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات دیں، جس میں فومیگیشن، لاروی کنٹرول، اسپرے آپریشنز اور یو سی (یونین کونسل) سطح پر اقدامات شامل ہیں،
    سندھ حکومت ڈینگی روکنے میں ناکامپاکستان موسمیاتی ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی الرٹ جاری کیا ہے، کیونکہ حالیہ موسمی حالات (بارش، درجہ حرارت، نمی) ایسے ہیں کہ مچھروں کیلئے افزائش کے مواقع زیادہ ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے، سیلاب اور پانی جمع ہونے کی صورتحال (اسٹگنٹ واٹر) نے مچھر کی افزائش کو مزید بڑھا دیا ہے، حکومتی اعداد و شمار (ہیلتھ ڈپارٹمنٹ) اور نجی لیبز کی رپورٹس میں فرق ہے۔ مثال کے طور پر، کچھ لیبز نے اکتوبر میں بہت زیادہ مثبت نتائج درج کیے ہیں لیکن وہ سرکاری اعداد میں شامل نہیں کیے گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور بعض مقامی لیبز حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ لیب کے مثبت کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر صحت محکمے کے ڈیٹا میں شامل کیا جائے، سندھ میں صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بحران سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جبکہ دینگی کا الرٹ ستمبر میں جاری کردیا گیا تھا، خاص طور پر ڈیٹا شفافیت، پیشگی تیاری اور مستقل لاروی کنٹرول میں سندھ کا محکمہ صحت میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے، یہ کہنا ممکن ہے کہ تمام بڑھتے ہوئے کیسز مکمل طور پر سندھ حکومت کی ناکامی نہ ہیں، سندھ حکومت نے مختلف اقدامات کیے ہیں مثلاً فومیگیشن، لیب سہولیات، وارڈز، مانیٹرنگ رومز وغیرہ لیکن ان کا دائرہ، معیار اور مستقل مزاجی سوالیہ نشان ہے، ڈینگی وارڈز میں بستر مختص تو کیے گئے ہیں لیکن مریضوں کی تعداد کے مسلسل بڑھنے پر طبی انفراسٹرکچر پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ اسی طرح نجی لیبز کے کیسز کو سرکاری اعداد میں نہ ملانا ایک خطرناک رجحان ہے کیونکہ وہ حقیقت کا ادھورا عکس پیش کرتا ہے اور احتیاطی اقدامات کو متاثر کرتا ہے، انتظامی سطح پر کنٹرول اور نگرانی کے لئے فعال کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے لیکن یونین کونسل اور اضلاع کی سطح پر موثر اور فوری ردعمل فراہم سامنے نہیں آرہا ہے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومتِ سندھ سے کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی بخار کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہونے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، پی ایم اے کے مطابق ڈینگی بخار کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ناکارہ بلدیاتی نظام، صفائی کی ناقص صورتحال اور مچھر مار مہم کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے، تنظیم نے کہا کہ یہ قدرتی وبا نہیں بلکہ انسانی غفلت سے پیدا ہونے والا بحران ہے، محکمہ صحت سندھ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال صوبے بھر میں 11,763 ڈینگو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 6,199 کیسز صرف رواں ماہ سامنے آئے، رپورٹ کے مطابق اس وقت کراچی کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں 147 مریض جبکہ حیدرآباد میں 203 مریض زیرِ علاج ہیں، پی ایم اے نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں فوری طور پر ویکٹر کنٹرول مہم شروع کی جائے، کھڑے پانی، نالیوں اور کچرے کے ڈھیروں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور ڈینگو کنٹرول پروگرام کا آزادانہ آڈٹ کرایا جائے۔
    ڈینگی وباء کے خطرے کو کم کرنے کیلئے عوام کی مدد کی ضرورت پڑے گی، اس کیلئے سندھ حکومت آگاہی مہم چلائے پاکستان کے روایتی میڈیا عوام میں پزیدائی کھو چکے ہیں لہذا یہ کام یونین کونسل کی سطح پر کئے جائیں اور اس کیلئے رضاکار فورس اور اسکاؤٹس کی مدد حاصل کی جائے، ماہرینِ صحت کے مطابق اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ڈینگی کا پھیلاؤ مزید بڑھ سکتا ہے اور کراچی و حیدرآباد میں یہ بحران صحت عامہ کیلئے سنگین خطرہ بن جائے گا۔

    The Dengue Epidemic in Sindh
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !
    Next Article پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192108
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.