اتوار کی سہ پہر بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، یمنی فورسز نے کئی چھوٹی کشتیوں سے برطانوی تجارتی جہاز پر حملہ کیا، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے بیان کے مطابق بحری جہاز پر چھوٹے ہتھیاروں اور راکٹ گرینیڈوں سے فائر کیا، جس سے جہاز پر آگ بھڑک اٹھی، جہاز کی مسلح سکیورٹی ٹیم نے حملہ آور یمنی فورسز کی کشتیوں کے بیڑے پر جوابی فائرنگ کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی یہ واقعہ یمنی بندرگاہ حدیدہ سے 51 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں بتایا گیا، ابتدائی رپورٹ کے تین گھنٹے بعد ایک اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے ایک سکیورٹی افسر نے برطانیہ کے ایم ٹی او کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والا پروجیکٹائل جہاز سے ٹکرا گیا، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی، اس دوران کہا کہ دو ڈرون کشتیوں نے جہاز کو نشانہ بنایا، جب کہ دو دیگر کو جہاز میں موجود مسلح محافظوں نے تباہ کر دیا۔ شام کے اوائل میں برطانوی فوج نے اعلان کیا کہ جہاز پانی میں ڈوب رہا ہے اور عملہ بحری جہاز چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے، واضح رہے یمنی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے تجارتی بحری جہازوں پر حملے رہی ہے، بحیرہ احمر کی گزر گاہ کو تجارتی جہازوں کیلئے کھولنے کی غرض سے امریکہ نے یمن پر حملہ کیا مگر اس جارحیت کے باوجود یمن فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے، یمن کے اس اقدام سے اسرائیل کے اتحادیوں کو بڑا مالی نقصان پہنچ رہا ہے، یمن فورسز نے برطانوی بحری جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اُدھر یمنی مسلح افواج نے اسرائیل پر براہ راست میزائل حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی ہوا بازی کے حکام نے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کردی ہیں اور کہا ہے کہ یہ سہولت اگلے اطلاع تک بند رہے گی، اتوار کو دوپہر سے قبل تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی سفر سے مؤثر طریقے سے منقطع کردیا گیا تھا، بیلسٹک میزائل کے آغاز کے بعد بحیرہ مردار کے علاقے میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے تھے، بعد ازاں اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کا اینٹی ایئر میزائل سسٹم اس پروجیکٹائل کو مار گرانے کیلئے کام کررہا ہے، یہ پیش رفت یمنی فوج کی جانب سے بین گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل داغنے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں سامنے آئی ہے۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید