ایران فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ایران دنیا کے تقریباً 50 ممالک کو دوا سازی کا خام مال اور مصنوعات برآمد کرتا ہے، ایران کی دوا سازی کا خام مال اور مصنوعات کی کم و بیش 100 کمپنیاں داخلی اور خارجی ضرورتوں کو پورا کررہی ہیں اور تقریباً 50 ممالک کو ادویا سازی کا خام مال اور ویلیو ایڈڈ اشیاء برآمد کرتی ہیں، ادویا ساز کونسل کے سیکرٹری آصف مہدوی نے اتوار کو اعلان کیا کہ آئندہ چند سالوں میں ایران کی دوا ساز کمپنیاں دوگنا استعداد کیساتھ دوا ساز کمپنیاں عالمی مارکیٹ میں ایران کا زیادہ سے زیادہ حصّہ حاصل کرلیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کمپنیاں ملکی ضروریات کو پورا کرنے سے کئی گنا زیادہ ادویات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایران میں تیار کی گئی دوائیں اپنی قیمت کے لحاظ سے یورپی ادویات سے اور معیار کے لحاظ سے ہندوستانی ادویات سے مسابقت رکھتی ہیں، مہدوی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اس سال کے پہلے چار مہینوں میں طبی آلات کی برآمد میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قبل ازیں ایران فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ حیدر محمدی نے کہا کہ ایران کی دواسازی کی مارکیٹ 106 ٹریلین تومان (2 بلین ڈالر سے زائد) کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں استعمال ہونے والی 99 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں، گزشتہ برسوں کے دوران ایران نے غیر قانونی مغربی پابندیوں کے باوجود طبی شعبے میں بہت ترقی کی ہے، یہ ادویات اور صحت کے آلات کی تیاری میں خود انحصاری اور کئی ممالک کو فروخت میں اضافہ کر چکا ہے۔
1 تبصرہ
Pingback: Flights across Iran cancelled due to security concerns.