اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کے دوران رابطہ کرنے میں مشکلات کو بہانہ بناکر اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کیلئے جاری مذاکرات ملتوی کردیئے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مذاکرات آئندہ ہفتے کے آغاز پر شروع ہوسکیں گے، حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات قطری دارالحکومت میں جمعہ کی صبح شروع ہونا تھے، جس میں مصر اور امریکا کے علاوہ قطر اور اسرائیل کے حکام کی شرکت متوقع تھی تاہم اسرائیلی مذاکرات کاروں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی امریکہ میں مصروفیات کے باعث رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے، دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ذرائع نے بتایا کہ یہ التوا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ رابطوں میں مشکلات اور واشنگٹن میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ ان کی زیر التواء ملاقات کی وجہ سے کیا گیا تھا، صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی مذاکرات کو منطقی انجام تک جلد از جلد پہنچائیں، امریکہ کی دونوں پارٹیاں صدارتی الیکشن سے قبل جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف ہیں جو امریکہ میں جنگ مخالف گروہوں کی مخالفت کے متحمل نہیں ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ ابتدائی طور پر ان کے وفد کی دوحہ روانگی بدھ سے جمعرات تک موخر کردی گئی تھی، اسرائیل نے جمعرات کو سات فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں جنہیں گذشتہ سال اکتوبر میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، وفا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد کو کسوفیم چیک پوائنٹ پر رہا کیا گیا اور دیر البلاح میں ہسپتال لے جانے سے قبل فلسطینی ہلال احمر کے ارکان نے ان سے ملاقات کی، گرفتار شدگان میں سے ایک محمد ال لوح نے بتایا کہ اس نے 30 دن اسرائیلی فوج کی جیلوں میں گزارے جہاں تفتیش کے دوران اسے شدید تشدد، مسلسل مار پیٹ اور بجلی کے جھٹکے دیئے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ نظربندوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے اور چوبیس گھنٹے ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں اور انہیں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے کمروں میں رکھا جاتا ہے، اسرائیلی فورسز پر مختلف حراستی مراکز میں قید فلسطینیوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
منگل, نومبر 18, 2025
رجحان ساز
- پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا
- سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری
- انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے
- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
- ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
- علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
- غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

