حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی پر بات چیت کے دوران موقع کا فائدہ اُٹھا کر شہری علاقوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہا ہے، حمدان نے کہا مذاکرات کے ہر دور کے ساتھ اسرائیلی فوج فلسطینی لوگوں کے خلاف اپنے جرائم میں اضافہ کرتا ہے، یہ سوچ کر کہ اس طرح کے جرائم سے اسرائیل چاہتا ہے مذاکرات کی میز پر فائدہ حاصل کرسکے، ہم ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل جو نتیجہ فوجی جارحیت کے نتیجے میں قبضہ اور نسل کشی کے جرم سے نہیں اُٹھا سکا وہ اسے سیاست کی چالوں اور مذاکرات کے کھیل سے نہیں اُٹھا سکے گا، حمدان نے کہا کہ مذاکرات جاری رکھنے کیلئے ہم پُر عزم ہیں، ہم اسرائیل کی طرح پیچھے نہیں ہٹیں گے
اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے غزہ کی پٹی میں حاملہ خواتین، نوزائیدہ ماؤں اور بچوں کی سنگین صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری بمباری کے درمیان, غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور شمال میں قحط آنے والا ہے، اس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا حاملہ خواتین اور نئی ماؤں کو خود کو اور اپنے نوزائیدہ بچوں کو زندہ رکھنے کے لئے مسلسل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دوسری طرف اسرائیلی میڈیا اور برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز رپورٹ کر رہے ہیں کہ نیتن یاہو کی زیرقیادت حکومت کے انگریزی زبان کے ترجمان ایلون لیوی کو برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ تنازع کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے، کئی اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اشارہ کیا ہے کہ لیوی کی برطرفی اس وقت ہوئی جب اس نے بظاہر کیمرون پر تنقید کی تھی جس میں اسرائیل پر زور دیا گیا تھا کہ وہ غزہ میں مزید امدادی ٹرک بھیجے۔
1 تبصرہ
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے اور دنیا مزے کررہی ہے اور مسلمان تو عید کا انتظار کررہے ہیں