اسرائیل کی فوج وسطی غزہ میں الشفا ہسپتال کے اندر اور اس کے ارد گرد اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ ابھی تک اسرائیلی فوج کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوسکی اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال اور اس کے اردگرد آپریشن میں 150 فلسطینی مجاہدین کو شہید کرنے اور متعدد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس علاقے سے عام شہری اور ہسپتال میں زیر علاج مریض فرار ہو رہے ہیں، ایک 60 سالہ مریض نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسے بغیر کپڑوں کے باہر زبردستی لے جایا گیا، آنکھوں پر پٹی باندھی گئی اور رہائی سے قبل پوچھ گچھ کی گئی، ایجنسی کے مطابق 60 سالہ یونس کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے ہسپتال کے تمام نوجوانوں اسٹاف کو مارا پیٹا اور انہیں گرفتار کر لیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سوموار کو ہسپتال سے متعلق اپنے تازہ آپریشن کے آغاز کے بعد سے کئی جنگجوؤں کو ہلاک اور سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ جنگجو ہسپتال کے وسیع احاطے میں چھپے ہوئے ہیں، غزہ میں حکومت کا کہنا ہے کہ مریضوں اور پناہ کے متلاشی لوگوں سے بھرے علاقے پر حملہ جرم ہے، تصاویر اور ویڈیوز میں حالیہ دنوں میں غزہ کے ساحل کے ساتھ ہسپتال سے جنوب کی طرف بھاگنے والے لوگوں کے سلسلے کو دکھایا گیا ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد پر ووٹنگ کرئے گی، اُدھر یورپی یونین نے رفح میں قحط سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کیلئے اسرائیلی فوج سے محفوظ راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اسرائیل کا سب سے اہم اتحادی ملک امریکہ نے جنگ بندی اور رفح پر اسرائیلی حملے کی شدید مخالفت کی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے اتحادی امریکہ کی جانب سے ایسے اقدامات کو پسند نہیں کررہے ہیں اور جنگ کے متعلق اپنا لہجہ سخت کر رہے ہیں، امریکی مسودہ قرارداد جنگ کی بڑھتی ہوئی عالمی مذمت کے دوران واشنگٹن کے نقطہ نظر کو مزید سخت کرنے کی نشاندہی کرتا ہے جس میں اب تک تقریباً 32,000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
4 تبصرے
I don’t know what happened to the international community, Israel is attacking hospitals and they are silent
Israel has been brutalizing Gaza for six months, no one is stopping it, the permanent members of the Security Council who could have stopped Israel, but these members hate Muslims and are with Israel.
ہسپتالوں پر حملہ کسی صورت میں بھی جائز عمل نہیں یہ جنگی جرم میں شمار ہوتا ہے
ہسپتالوں پر حملہ پر سلامتی کونسل کو اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کرنی چاہئے