اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر آیت اللہ العظمی الامام سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے بہادر مرد اسرائیل کو سزا دیں گے اور شام میں سفارتی حدود کو نشانہ بناکر ایران کے فوجی مشیروں کو قتل کرنے کے جرم پر شیطانی حکومت کو کَفِ اَفْسوس مَلْنا پڑے گا کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی کو قتل کرکے غاصب صیہونی حکومت نے جس جرم کا ارتکاب کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے، جس کا ردعمل مناسب انداز میں دیا جائے گا، واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک روز قبل دمشق کے مضافاتی شہر میں قائم قونصل کے احاطے میں شامل ایک عمارت کو میزائل سے نچانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں شام کی دوخواست پر وہاں موجود سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سات فوجی مشیروں کی شہادت واقع ہوئی تھی، اُنھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو اس جرم اور دیگر جرائم پر پچھتاوا کرنا پڑے گا، بیان میں اُنھوں نے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لئے رحمت الٰہی کی دعا کی اور جابر اور جارح اسرائیلی حکومت کے رہنماؤں کی مذمت کی۔
شام میں ایرانی سفارتی مرکز پر حملے کے بعد لبنان اور عراق کی مزاحمتی فورسز نے اسرائیل کے زیر قبضہ شمالی علاقوں میں فوجی تنصیبات اور جنوب مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، لبنان کے المیادین ٹی وی چینل پر حزب کا مختصر بیان میں کہا ہے کہ پیر کی شب اسرائیل کی نو تشکیل شدہ لیمان بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر توپ خانے سے حملہ کیا گیا ہے، حزب اللہ کے توپ خانے اور روکٹوں نے مقبوضہ علاقے کفارچوبہ پہاڑیوں میں رویسات العالم کے مقام کو نشانہ بنایا، حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کا بدلہ لینے اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی حمایت میں کیے گئے ہیں جو اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں، اطلاعات کے مطابق ایک بارود بردار ڈرون نے اسرائیل کے رامون فوجی ہوائی اڈے کے قریب ایک علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔
2 تبصرے
جواب ضور دیا جائے ورنہ اسرائیل تمام عالمی قوانین کو پائمال کرکے دنیا کا مزاق اڑاتا پھرے گا
اسرائیل کو تو یکم اپریل سے ہی سزا دیئے جارہے ہیں اسرائیلی شہری شدید خوف کا شکا ہوکر پیچیدہ نفسیاتی امراض کا شکار ہورہے ہین