اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں مزید 13 فلسطینی شہید کردیئے ہیں، دوسری جانب امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پیش ہونے کے وقت غیر حاضری اور رفح میں اسرائیلی فوج کے ممکنہ حملے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنے کے باوجود واشنگٹن اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دیدی ہے، قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے صلاح الدین اسٹریٹ پر گاڑی پر بمباری کی، تازہ حملوں میں شجاعیہ کے اسپورٹس سینٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھے تھی، اس کےعلاوہ صیہونی فوج کے اہلکار الشفا اسپتال کے احاطے میں تباہ شدہ گھروں کو آگ لگانے میں مصروف ہے۔
سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ بندی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے اسرائیلی حکومت نے کوئی اشارہ نہیں دیا ہے، اس دوران امریکا نے اسرائیل کو غزہ پر حملوں کے لئے ہزاروں پاؤنڈ بم اور جدید لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی، رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اسرائیلی وزیر دفاع سے حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ نئے ہتھیاروں کے پیکج میں ایک ہزار 800 ایم کے 84 بم، 2 ہزار پاؤنڈ بم اور 500 ایم کے 82، 500 ٹن بارود شامل ہیں، یاد رہے کہ امریکا اپنے دیرینہ اتحادی اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر سالانہ فوجی امداد دیتا ہے، امریکا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران اربوں ڈالر کا اسرائیل کو فضائی دفاع اور جنگی سازوسامان پہنچا رہا ہے لیکن کچھ ڈیموکریٹس اور عرب امریکی گروپوں نے بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کی حمایت پر تنقید کی ہے، بائیڈن نے جمعہ کے روز غزہ جنگ پر امریکی حمایت کے بارے میں بہت سے عرب امریکیوں کے خدشات کو تسلیم کیا، پھر بھی بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
3 تبصرے
آج ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو ایک اسرائیلی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے اپنے دور صدارت میں ایران کو تیل کی فروخت میں مشکلات پیدا کیں تاکہ وہ حماس اور حزب اللہ کی مدد نہ کرسکے، اس موقف سے معلوم ہوتا کہ ایران اور ایرانی عوام اسلام اور مسلمانوں کیلئے کتنی بڑی قربانیاں دے رہے ہیں
امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، اسرائیل کو ہتھیار دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے
امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے، اسلحہ دیکر اپنے چہرے پر منافقت کا نقاب اتار دیا ہے