امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان اور ایران کے گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پر جواب میں کہا ہے کہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے، پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے اور ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پرغور کریں، اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا تھا ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے چینی قافلے پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان میں چینی شہری دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
خیال رہے کہ 23 فروری کو نگران کابینہ کی توانائی کمیٹی نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک 81 کلومیٹرپائپ لائن بچھانے کی منظوری دی تھی، واضح رہے کہ پاکستان پائپ لائن منصوبے کو مکمل نہیں کرتا تو ایسے 18 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے،جس کے باعث پاکستان کی غیرمنتخب حکومت کی جانب سے ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کا اعلان کریا گیا تاہم پاکستان میں 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار لائی گئی حکومت پہلے دن سے اس معاملے پر تذبذب کا شکار ہے اور اب اس حکومت کے اہم رکن ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلام آباد کی گود پر پڑی گیند کو واشگٹن کی طرف پھینک دیا ہے، اسلام آباد کے اس متحرک اقدام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپنے حصّے کی گیس پائپ لائن تعمیر نہ کرنے پر جرمانے سے بچنے کیلئے میدان ہموار کیا جارہا ہے۔
4 تبصرے
ایران گیس پائپ لائن منصوبہ 1994ء سے صرف کاغذوں میں چل رہا ہے ایران نت 2014 کے بعد اپنی طرف گیس پائپ لائن بچھا دی مگر پاکستا نے صرف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور یہ منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوسکتا کیونکہ ہم امریکی غلام ہیں۔
Pakistan needs gas, Iran’s gas is being bought by Turkey, Iraq, Armenia and other countries, while Afghanistan will soon start the process of laying the pipeline, but Pakistan alone will not be able to buy gas because Pakistan is under the yoke of American slavery.
ہمیں گیس نہیں مل رہی ایران گیس دینا چاہتا ہے مگر حکومت نہیں چاہتی کے عوام کو آسانیاں ملیں
میں نے آپ کی سائٹ پہلی مرتبہ کھولی بہت پسند آئی مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ ایران گیس پائپ لائن کیا منصوبہ کیا ہے، لیکن یہ معلوم ہے کہ ہمارے گھر گیس نہیں آتی ہے، سلنڈر لینا پڑتا ہے جب سلینڈر کی گیس ختم ہوجاتی ہے تو اُس دن میرے ابو کو آفس سے چھٹی کرنی پڑتی ہے