پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کی کانگریس میں پاکستان کے انتخابات سے متعلق تحفظات ملک میں انتخابی قوانین سے متعلق غلط فہمی کا مظہر ہیں، جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات سے غلط فہمیاں دُور کرنے کے لئے پاکستان امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے قوانین اور طریقۂ کار موجود ہے، پاکستان کا یہ ردِعمل امریکی معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو کی امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق سماعت کے بعد سامنے آیا ہے، بدھ کو ہونے والی سماعت میں ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ پاکستان میں پولنگ والے دن انتخابی مبصرین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آئیں کہ اُنہیں ملک کے آدھے سے زائد حلقوں میں گنتی کے مشاہدے سے روکا گیا، اس دوران پولنگ کے آغاز پر عدالتی حکم کے باوجود ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی، ڈونلڈ لو کے بقول ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کے جمہوری ادارے ان شکایات کا کس طرح ازالہ کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے معاون سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات نہ کرا سکا تو پھر پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر اس کا اثر پڑے گا، پاکستان، ایران گیس پائپ لائن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لئے امریکی پابندیوں سے استثنٰی کے لئے رُجوع نہیں کیا، اس پر ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن کا تعلق پاکستان کی توانائی کی ضروریات سے ہے اور یہ اس کے لئے اہمیت کی حامل ہے، اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر پائپ لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہذٰا کسی دوسرے ملک سے اس معاملے پر بات کرنے کا حق نہیں ہے۔
7 تبصرے
پاکستان میں گیس نہیں ہے یہاں گھریلو استعمال کیلئے گیس نہیں ہے ایران کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے، جس کے ذریعے ہم گیس کی کمی کو جلد پورا کرسکتے ہیں
پاکستان کی موجودہ حکومت اور فوج پھر دنیا کو بے وقوف بنارہی ہے ارے صاف صاف کیوں نہیں کہتے عمران خان کو روکنے کیلئے دھاندلی کرائی اور چوروں کو مسلط کردیا
پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے سب مانتے ہیں تو پاکستان بھی قبول کرلے، دوسری بات ایران گیس پائپ لائن منصوبہ یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہونی چاہیئے کسی ملک کو اختیار نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ اس منصوبے کو روکے اگر روکنا ہے تو 18 ارب ڈالر دیدو پاکستان جرمانہ بھر دے گا
امریکہ ایران سے جنگ جیت نہیں سکا تو ہمیں کیوں دبا رہے ہو، پاکستان کو ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ڈٹ جانا چاہیے
جھوٹا لو پاکستان میں امریکی مدخلت بند کرو
Anyone who does not believe in the American role in Pakistan’s politics is a fool and may be anything but wise
ہسپتالوں پر حملہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے، ہیگ میں عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے خلاف کیس لئے بیٹھی ہے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں دیا