دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکی شہر نیو یارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیو یارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور اس دوران خواتین کو گھونسوں بھی مارے کا آزادانہ استعمال کیا جب کہ دیگر ممالک میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے بروکلن میوزیم میں پولیس اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج میں رکاوٹ بن گئی، پولیس نے فلسطین کے حامی شہریوں کو گھونسے مارے، خواتین کو زبردستی ہتھکڑیاں لگادیں، دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اسرائیل اور اسکاٹ لینڈ کے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ادھر فرانس میں بھی فلسطینی پرچم تھامے شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، آسٹریا میں وزیرخارجہ کی تقریر کے دوران شہریوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا اور دنیا کی توجہ اسرائیلی جارحیت کی جانب مبذول کرائی۔
سات اکتوبر کو اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے میں حماس کا قابضین کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن میں 1160 افراد کی ہلاکت اور 250 سے زائد افراد کو قیدی بنائے جانے کے بعد اسرائیلی کی قابض حکومت نے غزہ پر بلا امتیاز بمباری کا سلسلہ شروع کیا تھا اور 7ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس وحشیانہ بمباری میں اب تک 37ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، دوسری طرف اسرائیل نے محفوظ قرار دیئے گئے زون رفح میں امریکی ایماء کیساتھ حملوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ حماس نے واضح کردیا ہے کہ رفح پر جاری حملوں کے دوران اسرائیل سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔