سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے غیر جانبدار حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن عام انتخابات اور اس کے نتائج کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے، عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وفاق اور پنجاب میں حکومتی تشکیل کے اقدامات کو معطل کیا جائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہوا تھا، تاہم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہونے کے سبب انتخابی عمل کا حصہ نہیں بن سکی تھی اور پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا، الیکشن کمیشن کے تیار کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی کُل 265 جنرل نشستوں میں سے 75 نشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلزپارٹی نے 54 نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں لیکن انتخابی دھاندلی کے ذریعے تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ منصوبے کے مطابق حکومت سازی پر اتفاق رائے کے بعد رہنما مسلم لیگ(ن) شہباز شریف ملک کے وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ رہنما پیپلزپارٹی آصف علی زرداری صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوچکے ہیں۔
2 تبصرے
ارے بھائی سب ڈرامہ تھا ن لیگ والے تھے پی ٹی آئی نشانہ تھی
The judicial system of Pakistan has become corrupt and there is a need for major reforms