ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت سے چند دو زور قبل اپنے جوہری پروگرام کی ابتداء کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ملک کو گزشتہ ایک سال میں حاصل ہونے والی نئی جوہری کامیابیوں کے اعلان کئے، ایران اور امریکہ کے درمیان ہفتہ کو عمان میں تاریخی جوہری مذاکراتہونے جارہے ہیں جنکی تیاریاں ملک ہوچکی ہیں، سخت سکیورٹی انتظامات میں ہونے والے ایران امریکہ بلواسطہ مذاکرات کی کوریج کیلئے دنیا بھر کے صحافی مسقط پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، تہران نے کہا ہے کہ وہ دباؤ میں آکر بات چیت نہیں کرے گا اور بارہا کہہ چکا ہے کہ ا سکا جوہری پروگرام انسانی بھلائی کیلئے ہے ، تہران کی ایٹمی کامیابیوں کیلئے منعقدہ نمائش میں جوہری کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایران جوہری ایندھن بنانے کے عمل میں کامیاب ہوچکا ہے ، اسکے علاوہ جوہری توانائی کی پیداوار اور جوہری ٹیکنالوجی کے دیگر استعمال پر پیش رفت کو بتایا گیا، ایران کے جوہری توانائی کے ادارے نے بدھ کو قومی جوہری ٹیکنالوجی کے دن کے موقع پر ایک تقریب میں بتایاکہ ایران نے یورینیم کی افزودگی، بوشہر اور کارون میں جوہری پلانٹ کے منصوبوں کے علاوہ طب، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں ایٹمی توانائی کے استعمال میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے متعلق معلومات فراہم کیں۔
اس تقریب سےایران کے صدر مسعود پیزشکیان نےخطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں ہے،اُنھوں نے امریکی حکومت سے کہا کہ وہ ایران میں ایٹم بم تلاش کرنے کے بجائے یہاں سرمایہ کاری کرئے ، اُدھرامریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کو کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کا ادارہ اِن پانچ اداروں میں سے ایک ہے جن پر حال ہی میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو ایران کے جوہری پروگرام کو ترقی دے رہے ہیں، اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے قریب قریب ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کر دیا ہے، جس پر صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور اسرائیل شدید خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری ہتھیاروں کے حصول کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے سخت موقف کے مطابق جوہری مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو وہ فوجی کارروائی کرے گاتاہم ایران نے واضح کردیا ہے کہ تہران سفارت کاری کا خیرمقدم کرتی ہے مگر کسی بھی حملے کی صورت میں دفاعی اقدامات تیزی سے جاری رہیں گے۔
منگل, نومبر 18, 2025
رجحان ساز
- پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا
- سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری
- انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے
- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
- ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
- علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
- غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

