یکم اکتوبر کی شام ایران کے اسرائیل پر 180 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے حملے کے نتیجے میں اسرئیل کی گیس فلیڈ کو نقصان پہنچا جبکہ بیرون ملک کارروائیاں انجام دینے والے موساد کے انٹیلی جنس ایجنسی کے یونٹ کا ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، اسرائیلی ذرائع بتایا کہ ہیڈکوارٹر کی عمارت حزب اللہ کے حملے کے وقت پہنچنے والے نقصان کے باعث خالی کردی گئی تھی، جسے ایرانیوں نے بیلسٹک میزائل سے حملے کا نشانہ بنایا اسرائیل کے غیرسرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے کئی بیلسٹک میزائل ہدف پر گرئے مگر اس سے جانی نقصان نہیں پہنچا، گیس فیلڈ کو نقصان پہنچنے سے اسرائیل کو ایدھن کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اُدھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اُمہ کیلئے آسان الہی فتح کی پیشین گوئی کی ہے، ایکس پر دو الگ الگ پوسٹس میں، امام خامنہ ای نے کہا کہ سچے لوگوں کو قربانیاں دینی پڑ سکتی ہیں لیکن وہ دن کے آخر میں شکست نہیں کھائیں گے، وہ میدان میں فاتح ہیں، اُن کا یہ بیان اُس ویڈیو میں نشر کیا گیا جس میں ایرانی میزائل داغے جانے کی فوٹیج دکھائی گئی ہے، آئی آر جی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملے کا مقصد تل ابیب کے مضافات میں تین فوجی اڈوں نشانہ بنانا تھا جس میں ہم کامیاب ہوئے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر سائبر اٹیک کے ساتھ پہلی بار ایران کے نئے فتح ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا بھی استعمال کیا۔
دوسری طرف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ضلع یافا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے دونوں حملہ آوروں کو شہید کردیا، اسرائیلی پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تل ابیب کے یافا ضلع میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، اسرائیلی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور متاثرہ شہریوں کے اہل خانہ کو واقعے کے حوالے سے مطلع کردیا گیا، ٹی وی فوٹیج میں بندوق برداروں کو ریل اسٹیشن پر اترتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملے غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا فطری ردعمل ہیں۔