امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا کہ ایلون مسک اور بزنس مین وویک رامسوامی ایک نئے محکمہ حکومتی کارکردگی کی قیادت کریں گے جس کا ذمہ داریوں میں وفاقی حکومت کے محکموں کے اضافی بوجھ کو کم کرنا ہوگا، منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈوج ڈیپارٹمنٹ سرکاری بیوروکریسی کے اضافی بوجھ کو ختم کرے گا اور سرکاری ضوابط کو آسان بنائے گا، جس سے فضول اخراجات میں کمی ہوگی اور وفاقی ایجنسیوں کی تنظیم نو کرے گا، امریکہ نے نائب الیون کے بعد ملک کی سکیورٹی کے نام پر کئی نئے محکموں کو قائم کیا جن پر بھاری اخراجات کے علاوہ سکیورٹی اداروں میں عدم ارتباط کو ختم کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنا پڑا، ٹرمپ اور اُن کی ٹیم کی خواہش ہے کہ اداروں کی فعالیت بڑھائے اور اخراجات کو کم کرکے وفاقی حکومت کا بچایا ہوا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے، ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اور وویک رامسوامی کے ماتحت محکمہ حکومت کو باہر سے مشورے اور رہنمائی فراہم کرے گا، دوسری طرف امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مستقبل کی انتظامیہ کے لئے تیزی سے ری پبلکن رہنماؤں کا تقرر کر رہے ہیں، ان میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جو ان کی گزشتہ صدارت ختم ہونے کے بعد گزشتہ چار برس میں ان کے انتہائی وفادار رہے ہیں۔
امریکہ کے ذرائع ابلاغ میں زیرِ گردش رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ریاست فلوریڈا سے سینیٹ کے رکن مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ بنانے کے ارادے کا اظہار کیا ہے تاہم امریکہ کے اس اعلیٰ ترین سفارت کار کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شب کچھ عہدوں کے لئے عہدیداران کا اعلان کیا ہے جن میں ہوم لینڈ سکیورٹی چیف کے لئے ساؤتھ ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم شامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے ئیے جن دیگر افراد کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں وزیرِ دفاع کے لئے پیٹ ہیگزتھ اور خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے جان ریٹ کلف شامل ہیں، خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے نامزد ڈائریکٹر جان ریٹ کلف امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کے 2020 میں سربراہ رہ چکے ہیں، نامزد وزیرِ دفاع پیٹ ہیگزتھ امریکہ کی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ سے بطور میزبان وابستہ ہیں۔