بلوچستان میں بدامنی کاتسلسل جاری ہےجس نے بلوچ خاتون رہنما ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے بعد مزید زور پکڑ لیا ہےکے جمعہ کے روز ضلع کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں بم کے ایک دھماکے میں کم از کم چارسکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے، ضلعی انتظامیہ کے ایک سینیئر آفسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، کوئٹہ پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم شدت پسندعناصرنے کوئٹہ شہر سے اندازاً 25 کلومیٹر دور مارگٹ میں ڈیگاری کراس کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، انھوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹ گیا جب سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی، ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں گاڑی میں سوار کم از کم چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی بلوچ علیحدگی پسند کالعدم تنظیم نے قبول نہیں کی ہے جبکہ ماضی میں اس علاقے میں بم حملوں اور اس نوعیت کے دیگر سنگین واقعات کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔
خیال رہے کہ مارگٹ کوئٹہ شہر کے مشرق میں واقع ہے، اس علاقے میں بڑی تعداد میں کوئلے کے ذخائر موجود ہیں، کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کے تحفظ کے لئے اس علاقے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی تعینات ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بدامنی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے، گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں بم دھماکے کے ایک واقعے میں دو خواتین سمیت تین شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے اور بدھ کے روز قلات سے متصل ضلع مستونگ کے علاقے تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے تھے ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھے، قلات میں لیویز فورس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پک اپ گاڑی قلات شہر سے امیری کے علاقے کی جانب جا رہی تھی، انھوں نے بتایا کہ جب یہ گاڑی قلات سے جنوب مشرق میں اندازاً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچی تو یہ کچی سڑک پر نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیے جانے والے دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گَئی، ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ شدید ہونے کے باعث اس کے حصے بخرے ہوگئے جبکہ اس کے بعض حصّوں میں آگ بھی لگ گئی۔
بدھ, جولائی 9, 2025
رجحان ساز
- ایف آئی اے نے عدالت سے سابق وزیراعظم سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنیکا حکم لے لیا !
- عالمی عدالت نے طالبان رہنما ہیبت اللہ اور چیف جسٹس حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے !
- ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں اٹھانےکا عندیہ دیدیا غزہ کے فلسطینیوں کو بیرون ملک بسانے کا انکشاف
- ایران کے خلاف اسرائیلی و امریکی جارحیت غیر قانونی تھی جس کا احتساب ہونا چاہئے، عباس عراقچی
- بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی بڑی جنگی کارروائی برطانوی بحری جہاز پر آگ بھڑک اُٹھی، عملے کو بچالیا گیا
- اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کریئگی،قیادت کا فیصلہ
- فوج حسینیؑ بنیان المرصوس کی اصل مصداق اور حق کی حمایت میں کھڑا ہونا عاشورہ کا اصل پیغام ہے
- شام دوبارہ خانہ جنگی کی شدت طرف بڑھ رہا ہے دمشق کے کمزور حکمرانوں کو اسرائیل سے توقعات