Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 13, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
    • ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
    • علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
    • غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
    • امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !
    • پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !
    • اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان
    • پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    کالم و بلاگز

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    قابل بھروسہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق پوست کی کاشت کو فروغ دینے والے نیٹ ورکس کا دہشت گردی سے لنک آشک ہے، بدامنی کے شکار صوبہ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیم داعش پوست کی کاشت اور ڈیلرز کو فروخت کرنے کے عمل میں شریک ہے
    shoaib87اکتوبر 24, 2025Updated:اکتوبر 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    پاکستان میں پوست کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع دُکی میں مبینہ طور پر پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیئے گئے ہیں، ضلع دُکی کے ڈپٹی کمشنر نعیم خان نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ پوست کاشت کرنے والے زمینداروں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا، بلوچستان حکومت کے اس اقدام کے بعد پوست کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی نگرانی، اثاثوں کی جانچ اور بعض صورتوں میں سفر پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں جبکہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں نے پوست کی کاشت تلف کرنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، جس میں ڈرونز کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
    محکمہ داخلہ حکومتِ بلوچستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع دُکی سے تعلق رکھنے والے 75 زمینداروں کے نام انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں، اس ایکٹ کے تحت اُن افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جاتے ہیں جن پر دہشت گردوں یا دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ معاونت یا سہولت کاری کا الزام ہو، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ہیروئن جیسے خطرناک نشے کی تیاری میں استعمال ہونے والے بنیادی جز، یعنی پوست، کی کاشت کرنے والوں کو بھی فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے، قابل بھروسہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق پوست کی کاشت کو فروغ دینے والے نیٹ ورکس کا دہشت گردی سے لنک آشک ہے، بدامنی کے شکار صوبہ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیم داعش پوست کی کاشت اور ڈیلرز کو فروخت کرنے کے عمل میں شریک ہے۔
    پاکستان میں پوست کی کاشت تلف کی جارہی ہےپاکستان کے صوبے بلوچستان اور افغانستان میں تیار ہونے والی ہیروئن اور دیگر منشیات پاکستان کے راستے سمندر یا ایران کے ذریعے مغربی ممالک میں اسمگل کی جاتی ہیں، ماہرین کے مطابق افغانستان میں نوّے کی دہائی کے دوران طالبان کی پہلی حکومت کے وقت بلوچستان کے بعض علاقوں میں پوست کی کاشت کا آغاز ہوا تھا، تاہم ماضی میں اس کی بڑے پیمانے پر کاشت نہیں ہو رہی تھی لیکن افغانستان میں 2022ء میں طالبان کی دوسری حکومت کے قیام کے بعد اس ملک میں پوست کی کاشت پر مکمل پابندی عائد ہونے پر بلوچستان میں پوست کی کاشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
    صوبے کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال بلوچستان میں 36 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پوست کی کاشت کو تلف کیا گیا جبکہ حال ہی میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھنگ کی کاشت کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں، صوبائی حکومت کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں 36,109 ایکڑ رقبے پر پوست کی کاشت تلف کی گئی تاہم بعض ذرائع نے زمینداروں کے حوالے سے بتایا کہ پوست کی تیار فصل کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، جس سے کسان اس کی آمدنی سے محروم ہوگئے، پوست کی کاشت کرنے والے زمینداروں کا کہنا ہے کہ فورتھ شیڈول میں اُن کے نام شامل کیے جانے کے بعد وہ اپنی فصل ڈیلرز کو فروخت نہیں کر سکتے، جو اس کا قابلِ قدر معاوضہ ادا کرتے تھے۔
    عالمی سطح پر تیار کی گئی تحقیقی رپورٹوں کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں، مثلاً نوشکی اور دُکی وغیرہ میں نقلِ مکانی کرنے والے افغان کاشتکار، مقامی زمیندار اور سرحدی چیک پوسٹوں پر موجود پولیس و لیوی فورسز کے مابین رشوت اور تعاون کا ایک نظام قائم ہے، جس نے پوست کی کاشت کے پھیلاؤ کی راہ ہموار کی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ بعض سرکاری اہلکار پانی کی فراہمی، زمین کے اجارے کی منظوری اور چیک پوسٹوں پر چشم پوشی کے ذریعے سہولت فراہم کرتے ہیں یا کم از کم اس کا شبہ موجود ہے۔
    پاکستان میں پوست کی کاشت میں اضافہافغانستان میں پوست کی کاشت پابندی کے بعد جب پاکستانی سرحدی علاقے اس کی کاشت کیلئے موزوں ٹھہرائے گئے، تو وہاں کے کاشتکاروں نے سولر پلانٹس نصب کیے، جن سے حاصل ہونے والی توانائی سے پرانے اور نئے کنوؤں سے پانی نکال کر پوست کی کاشت شروع کی ،زمین مالکان نے اجارے پر زمین دی جو وقت طلب مراحل ہیں لیکن انتظامی عناصر کو کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہونے کیا جارہا ہے یہ صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کے وفاقی اور صوبائی اداروں نے مؤثر نگرانی نہیں کی، یہ واضح رہے کہ سرکاری سرپرستی سے مراد لازماً سرکاری حکم نہیں بلکہ سہولت کاری یا چشم پوشی بھی ہو سکتی ہے، جو اس الزام کیلئے ایک مضبوط دلیل ہے کہ بلوچستان میں پوست کی کاشت کے فروغ میں مقامی زمینداروں کے ساتھ سرکاری و سکیورٹی ادارے بھی کسی نہ کسی درجے میں ذمہ دار ہیں، مگر نشانہ صرف معمولی زمیندار بن رہے ہیں۔
    بلوچستان حکومت کے پوست کی کاشت کے خلاف اقدامات مغربی ممالک اور اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی کے دباؤ کا نتیجہ ہیں، پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ مغربی ملکوں اور عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے زمینداروں کو ایسی سہولتیں فراہم کریں جن سے وہ پوست کی کاشت ازخود ترک کر دیں نہ کہ فورتھ شیڈول میں اُن کے نام شامل کر کے اُن پر عرصۂ حیات تنگ کیا جائے، اس طرزِ عمل کے نتیجے میں پوست کی کاشت ختم ہونے کے بجائے جاری رہے گی اور وفاقی و صوبائی حکومتیں بار بار آپریشن کر کے قیمتی قومی وسائل کو ضائع کرتی رہیں گی۔

    front بلوچستان پوست کی کاشت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    Next Article سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 11, 2025

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    پاکستان میں منگل کے روز مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ…

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1183661
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.