Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 13, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
    • ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
    • علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
    • غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
    • امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !
    • پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !
    • اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان
    • پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    پاکستان

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی کارروائیوں کو ایران اور افغانستان سے جوڑ کر پولیس بری الذمہ ہو جاتی ہے کیونکہ ایسے الزامات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے مؤثر تفتیش کے راستے مسدود کر دیتے ہیں
    shoaib87اکتوبر 23, 2025Updated:اکتوبر 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی میں غیر مرئی قوتیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے جب چاہتی ہیں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا بٹن آن کر دیتی ہیں اور بد نصیب شہر کراچی ایک بار پھر ہر قسم کی دہشت گردی کا نشانہ بن جاتا ہے، عمومی طور پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی دہشت گردی کو ایران اور افغانستان سے جوڑتے ہیں جبکہ قوم پرستی پر مبنی دہشت گردی کو ہندوستان سے منسلک قرار دے کر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، سندھ پولیس کے محکمۂ سی ٹی ڈی نے ایران سے مبینہ طور پر آپریٹ ہونے والی کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے دو ارکان معصوم رضا اور اسرار حسین، کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے میڈیا کو بتایا کہ مذہبی جماعت کے کارکنان قاری انس اور قاری عبدالرحمٰن کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور یہ گروہ پڑوسی ملک سے آپریٹ ہو رہا تھا، ڈی آئی جی مہیسر کے مطابق ملزم معصوم رضا بیس روز قبل پاکستان آیا تھا، اس کے قبضے سے ایک ہِٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی، جس میں مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی تفصیلات درج تھیں، پولیس کی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان نے حالیہ دنوں میں گلستانِ جوہر کے سمامہ شاپنگ مال کے قریب قاری انس اور مئی 2025ء میں شیرپاؤ کالونی میں قاری عبدالرحمٰن کو قتل کیا تھا۔
    دہشت گردی میں ناکامی کے اسبابپولیس کے مطابق یہ نیٹ ورک پڑوسی ملک سے آپریٹ ہو رہا تھا اور ملزمان کے سہولت کاروں کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن پر ٹیرر فنانسنگ کے مقدمات درج کیے جائیں گے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے گارڈن ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ اور دو پستولیں برآمد ہوئیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ان دہشت گردوں کے دو سے چار سلیپر سیلز موجود ہیں، جہاں اسلحہ ڈمپ کیا گیا ہے، یہ امر غور طلب ہے کہ جب پولیس کو معلوم ہے کہ دو یا چار سلیپر سیلز میں اسلحہ ذخیرہ ہے تو پھر صرف دو ہینڈ گرنیڈ اور دو پستولیں ہی کیوں برآمد کی گئیں؟ تمام اسلحہ کیوں ضبط نہیں کیا، پولیس کے مطابق دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے بعد ہتھیار چھپا دیتے ہیں اور بچاری پولیس اُس اسلحے کو برآمد کرنے سے قاصر رہتی ہے جو کراچی کے شہریوں کا خون بہانے والا ہے، شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں ہونے والی وارداتوں میں یہی گروہ ملوث ہے یا نہیں، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم پولیس نے یقین دلایا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور ملوث گروہ کی نشاندہی ہو چکی ہے، جسے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
    ڈی آئی جی مہیسر کے مطابق سندھ حکومت نے سی ٹی ڈی کیلئے علیحدہ پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے، جس سے عدالتوں میں مقدمات چلانے کے معیار میں بہتری آئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اچھا کام زیادہ اجاگر نہیں ہوتا، منفی چیزیں تیزی سے پھیل جاتی ہیں حالانکہ سی ٹی ڈی کی کارکردگی پہلے کے مقابلے میں واضح طور پر بہتر ہوئی ہے، ڈی آئی جی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں دو مقدمات میں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ کراچی میں بھی ایک ہفتے کے دوران تین ملزموں کو دہشت گردی کے کیسز میں عمر قید اور جرمانے کی سزائیں دی گئی ہیں، تاہم انہوں نے اس تلخ حقیقت پر بات نہیں کی کہ دہشت گردی کی عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی سزائیں اکثر اعلیٰ عدالتوں میں کالعدم قرار دے دی جاتی ہیں کیونکہ پولیس کی تفتیش کو ناقابلِ اعتبار سمجھا جاتا ہے، پولیس کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ غیر مرئی قوتوں کے اشاروں پر مختلف افراد کو حراست میں لیتی ہے اور ناقص تفتیش کے ذریعے ملزمان کو قصوروار ٹھہراتی ہے، مگر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا، فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی کارروائیوں کو ایران اور افغانستان سے جوڑ کر پولیس بری الذمہ ہو جاتی ہے کیونکہ ایسے الزامات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے مؤثر تفتیش کے راستے مسدود کر دیتے ہیں۔

    کراچی میں ایرانی لنک
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    Next Article بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 11, 2025

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    پاکستان میں منگل کے روز مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ…

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1183653
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.