Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 18, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا
    • سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری
    • انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے
    • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
    • ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
    • علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
    • غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک گیر کرفیو نافذ فوج طلب کرلی
    تازہ ترین

    بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک گیر کرفیو نافذ فوج طلب کرلی

    بنگلہ دیش میں مروجہ کوٹہ سسٹم حسینہ واجد حکومت کی حمایت کرنے والوں کے فائدے میں جاتا ہے اس لئے حکومت تشدد کے ذریعے احتجاج کو ختم کرانا چاہتی ہے
    shoaib87جولائی 20, 2024Updated:جولائی 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پرتشدد مظاہروں میں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، اس وقت بنگلہ دیش میں طلبہ سنہ 1971 کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والوں کے خاندان کے افراد کیلئے ملازمتوں کے کوٹے کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں، جمعہ کو ان مظاہروں کے دوران نرسندگی جیل پر بھی دھاوا بولا جہاں سے سینکڑوں قیدی فرار ہو گئے، اس کے بعد وزیر اعظم کے دفتر نے ملک میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا، حکومت کے پریس سیکریٹری نعیم الاسلام نے کہا کہ ملک میں امن لانے کی خاطر فوج طلب کرلی گئی ہے، انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سویلین اتھارٹیز کی مدد کے لئے کرفیو کے نفاذ اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں اب تک 67 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم ملک کے کچھ حصوں میں مکمل کمیونیکشن کا نظام معطل ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے، اطلاعات کے مطابق ملک میں موبائل انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کا نظام بھی متاثر ہے، اطلاعات کے مطابق ان مظاہروں کے بعد ٹرین سروس بھی روک دی گئی ہے جبکہ ڈھاکہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں مظاہروں پر قابو پانے والی پولیس کی بھاری نفری دیکھی جا سکتی ہے۔ بنگلہ دیش میں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے مگر اس سب کے باوجود مظاہروں کے سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے ملک بھر میں اہم شاہرائیں بند کر دی ہیں۔

    جمعہ کو ڈھاکہ یونیورسٹی کے باہر والدین کی بڑی تعداد کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے طلبہ میرٹ کے نعرے لگا رہے تھے اور ہم اپنے بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بنگلہ دیش کے طلبہ کا یہ کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کوٹہ سسٹم ان کے حقوق کی نفی کرتا ہے اور انھوں نے میرٹ پر ملازمتیں دینے کے مطالبات کیے ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ اس وقت مروجہ کوٹہ سسٹم حکومت کی حمایت کرنے والوں کے فائدے میں جاتا ہے، رواں برس جنوری میں شیخ حسینہ واجد اپوزیشن کو میدان انتخاب سے باہر رکھ کر چوتھی بار بنگلہ دیش کی وزیراعظم منتخب ہوئی ہیں، جمعہ کو ان مظاہرین نے نرسندگی ضلعے کی جیل پر دھاوا بولا جس کے بعد اس جیل سے اطلاعات کے مطابق سینکڑوں قید فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، عینی شاہدین نے اس واقعے کی تصدیق بھی کی ہے، بنگلہ دیش کی اپوزیشن کی جماعت نیشنل پارٹی نے بھی احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ ایکس پر ملک سے باہر بیٹھے ہوئے اس جماعت کے قائم مقام چیئرمین طارق الرحمان نے عوام سے ان طلبہ کی حمایت کی اپیل کی ہے، احتجاج ختم کرنے سے متعلق ابھی تک مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

    بنگلہ دیش ہنگامے
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان: دہشت گردی خلاف آپریشن بنوں میں دوسرے روز بھی احتجاج لوگوں نے دھرنا دے دیا
    Next Article سوشل میڈیا آزادی اظہار کے پلیٹ فارم نہیں رہے، اسرائیلی مظالم کے خلاف پوسٹوں پر پابندی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رام کرنے کیلئے پاکستانی حکومت قومی خزانے سے بھاری قیمت ادا کی ہے

    نومبر 14, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین نومبر 17, 2025

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سالی 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)…

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1186091
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پاکستان کے درآمدی بل میں اضافہ چار ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

    نومبر 17, 2025

    سندھ میں دینگی بے قابو انتظامی سطح پر ہنگامی اعلانات ستمبر میں محکمہ موسمیات کا ڈینگی الرٹ جاری

    نومبر 16, 2025

    انٹرپول نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہی حوالگی کی درخواست مسترد شواہد کی کمی وجہ بتادی !

    نومبر 16, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.