پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے اِسْتِعْفا دینے پر سنجیدہ غور شروع کردیا ہے، پاکستان سنی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کے حمایت یافتہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق میڈیا پر بیان بھی جاری کردیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ چند ریاستی عناصر سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں اور ہم اپنے قائد کی رہائی کیلئےاسمبلیوں سے مستعفی ہوکر تحریک چلائیں گے، واضح رہے کہ فوجی مقتدرہ تحریک انصاف کیساتھ مکالمے میں مصروف ہے اور بعض ایسے اُمور ہیں جہاں ڈیڈلاک کا امکان موجود ہے، قائد تحریک عمران خان فوجی مقتدرہ کو آئین پاکستان اور قانون کے نیچے لانے اور سیاسی عمل سےمکمل طور پر نکالنے کا عزم کرچکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی مقتدرہ کو سیاسی عمل سے باہر نکالنےکا معاملہ سادہ نہیں ہے، اس میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں، فوجی مقتدرہ نے اس وقت جو سیاسی نظام تشکیل دیا ہے اس میں سیاسی قوتیں اپنی کرپشن اور پارٹی پر خاندانی تسلط کی وجہ سے اس کا ناقابل تردید حصّہ بن چکی ہیں، اس لئے فوجی مقتدرہ کو سیاسی معاملات سے یکسر علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آنے والے ہفتوں میں انصاف نا ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفی دینے کا مشورہ دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اسمبلیوں میں جگہ دینے کے لئے نہیں بیٹھے ہیں، سنی اتحاد کونسلکے سربراہ نے بتایا کہ میں عمران خان کے لئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا، واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز عمران خان مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔