ترکیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) نے جمعہ کو بتایا کہ ترک حکام نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے، ان افراد پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لئے جاسوسی کا الزام ہے، منگل کو ایم آئی ٹی نے کہا تھا کہ پولیس نے موساد کو معلومات فروخت کرنے کے الزام میں سات افراد بشمول ایک نجی ڈیٹیکٹر کو حراست میں لیا ہے، ترک خفیہ ایجنسی نے جمعہ کو کہا کہ ان میں سے چھ کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، ترکیہ کی ایک عدالت نے جنوری میں 15 افراد کی گرفتاری اور ان کے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جو ترکیہ میں مقیم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، اس کے علاوہ آٹھ دیگر افراد کو ملک بدر کیا گیا تھا جو اسرائیل کیلئے جاسوسی کررہے تھے، گذشتہ ماہ ترکی نے موساد کو معلومات فروخت کرنے کے شبے میں سات دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
اکتوبر 7 کو فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے ترک اور اسرائیلی رہنماؤں نے عوامی سطح پر سخت الفاظ کا تبادلہ کیا ہے، ترک حکومت نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ترکیہ کے اندر اور باہر رہنے والے حماس کے ارکان کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اس سے قبل ترک میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ ترکیہ کی جاسوس ایجنسی اور استنبول کی انسداد دہشت گردی پولیس کے آپریشن سے ظاہر ہوا کہ مشتبہ افراد نے رقم کے لئے موساد کو معلومات فراہم کی تھیں، یہ چھاپے ایک ایسے وقت میں مارے گئے ہیں جب جنوری میں ترک حکام نے موساد کے 34 ایجنٹوں کو گرفتار کیا تھا جو حماس رہنما کو اغوا کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
1 تبصرہ
ترکیہ جب تک اسرائیل سے تعلقات ختم نہیں کرئے گا اسرائیل سازشیں کرتا رہے گا۔