لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی کے زیر قبضہ شہر حفیہ کے ایک فوجی تربیتی مرکز پر بارودی ڈرونز سے حملہ کیا اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس کے ایک پیرامیڈیک رفیع شیوا نے بتایا کہ یہ ایک بہت حولناک منظر تھا ہم نے اسے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا واقعہ قریب سے دیکھا ہے اور دھماکے سے زخمی ہونے والے مریضوں کو اٹھاکر علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کیا، حزب اللہ کے بارود بردار ڈرونز نے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ 100 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر فوجی ملازمت کے لائق نہیں رہے ہیں، پیر کے دن حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے فضائی بمباری جاری رکھی تو اسی طرح تل ابیب کو جواب دیا جاتا رہیگا، حزب اللہ نے یہ انتباہ اس وقت جاری کیا جب اس نے حیفہ کے جنوب میں بنیامینہ میں اسرائیلی پیدل فوج کے تربیتی کیمپ پر بارودی ڈرونز سے حملہ کیا جس میں اسرائیلی حکومت کے مطابق چار یہودی فوجی ہلاک اور 58 دیگر زخمی ہوئے، حزب اللہ نے کہا کہ جنوبی حیفہ میں اسرائیلی حکومت کو جو کچھ دیکھنا پڑا ہے وہ آئندہ ہونے والے حملوں کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے۔
دریں اثنا اسرائیلی میڈیا نے رات گئے اس خبر کی تصدیق کردی کہ لبنان سے تین ڈرونز اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور ان میں سے ایک نے فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج تحقیقات کررہی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون بغیر کسی الرٹ کے اپنے ہدف تک کیسے پہنچا، واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں لبنان کے شہری علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 1.3 ملین افراد بے گھر ہوگئے ہیں جو ملک کی آبادی کا پانچواں حصہ ہے، جبکہ عالمی برادری خاطرخواہ ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔