حزب اللہ نے جمعہ کو اسرائیل کے زیر قبضہ شمالی علاقے گاتون میں 411 ویں آرٹلری بٹالین کے نئے ہیڈکوارٹر پر ڈرون سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، لبنان کی مزاحمتی جماعت نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہیوں کے خیموں اور رہائش کو نشانہ بنایا، گائیڈڈ ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، بیان میں کہا کہ یہ کارروائی قنا قصبے میں کیے گئے اس کے جواب میں کی گئی ہے، قبل ازیں جمعے کے روز اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ شمال میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر گذشتہ 8 ماہ سے گولہ باری کا تبادلہ ہو رہے، اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے کہا کہ شمالی قصبے نہاریہ اور کئی رہائشی کمیونٹیز میں یہ الرٹ کی وجہ سے 15 منٹ تک سائرن بجتے رہے کیونکہ یہاں لبنان کی جانب سے ڈرونز طیارے داخل ہوئے تھے، اخبار نے مزید کہا کہ لبنان کی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نہاریہ سے ملنے والی تصاویر میں انٹرسیپٹر میزائلوں کو فائر ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جمعرات کو حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے دو مجاہدین کا سوگ منایا، حزب اللہ کے یہ دو مجاہدین گذشتہ روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے تھے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے جمعہ کو شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ شدید مسلح جھڑپوں میں اپنے ایک فوج کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی میڈیا نے غاصب فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سارجنٹ بن عویشے جمعے کے روز شمالی غزہ کی پٹی کے شہر جبالیہ کے مشرق میں فلسطینیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا، اسرائیلی فوج نے جبالیہ اور اس کے پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی لڑائی کو گزشتہ سال اکتوبر میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے اس علاقے میں سب سے زیادہ شدید لڑائی قرار دیا، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ اس کے جنگجو جبالیہ شہر کے مشرق میں ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔