اسرائیلی فوج کا کہنا ہے وسطی اسرائیل میں حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کو ڈرونز طیاروں سے نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فوج نے اس سے قبل کہا تھا کہ لبنان سے آنے والے ایک ڈرون نے قیصریہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جبکہ دو دیگر ڈرونز طیاروں کو روک لیا گیا، حزب اللہ کا یہ حملہ حماس کے شہید رہنما سنوار کو اسرائیلی فوج کے حملے میں قتل کئے جانے کے دو روز بعد کیا گیا ہے، یہ دوسرا حملہ ہے جس میں اسرائیل کی کسی اہم شخصیت کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس سے حزب اللہ نے اسرائیل کے آرمی چیف کو ڈرونز اور میزائل حملوں میں نشانہ بنایا تھا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف اس حملے سے محفوظ رہے ہیں، پریس ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے ڈرونز سے تل ابیب کے شمال میں بندر گاہی شہر حیفہ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ قیصریہ کو نشانہ بنایا ہے، روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر داغے گئے تین ڈرونز میں سے ایک نے جنوبی حیفہ کے ساحلی شہر قیصریہ میں نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا، اسرائیلی سوشل میڈیا پر پوسٹوں میں بھی کہا گیا ہے کہ جس عمارت کو حملے کا نشانہ بنایا گیا وہ نیتن یاہو کی رہائشگاہ تھی، اسرائیلی میڈیا نے فوج کی سنسر شپ پالیسی کی وجہ سے رہائشگاہ کو پہنچنے والے نقصان اور ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، حزب اللہ کی طرف سے فائر کردہ ڈرونز کے اسرائیلی زیر قبضہ علاقوں میں پہنچ جانے کے بعد شمالی تل ابیب میں گلیلوٹ بستی میں فوجی اڈوں پر سائرن بج گئے۔
حزب اللہ نے مطابق اُس کے تین ڈرونز طیاروں نے قیصریہ میں بنجمن نیتن یاہو کے نجی گھر پر حملہ کیا، مغربی انٹیلی جنس ذرائع نے بعض سفارتکاروں کو بتایا ہے کہ جس وقت حزب اللہ کے ڈرونز نے اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر حملہ کیا نیتن یاہو وہاں موجود نہیں تھے رپورٹوں میں کہا گیا اور اس حملے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس کا فضائی دفاع کا نظام ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا ہے، لبنان کے المیادین نیوز چینل نے اسرائیلی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ڈرونز نے لبنان سے حیفہ کی طرف کامیابی سے سفر طے کیا اور اسرائیلی نظام اسے پکڑنے میں ناکام رہا جبکہ دو ڈرونز کا اُس قت پتہ چلا جب وہ ہدف کے قریب پہنچ گئے تھے جسے اسرائیلی دفضائی نظام نے روک لیا، حزب اللہ کے سکیورٹی میڈیا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نتین یاہو کی رہائشگاہ پر یہ علامتی حملہ تھا جس میں کم لاگت کے ڈرونز کو استعمال کیا جو معمولی بارود لیکر گیا تھا، نیوز چینل نے مزید کہا کہ تاہم تیسرے نے قیصریہ میں ایک عمارت کو درست طریقے سے نشانہ بنایا اور عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ دھماکہ بہت بڑا تھا، اس حملے کا مقصود یہ باور کرانا تھا کہ اسرائیل کا چپہ چپہ اور حساس تنصیبات حزب اللہ کے نشانے پر ہیں، اسرائیلی قابض فوج نے بتایا کہ عمارت پر حملہ کرنے سے پہلے ڈرون ایک گھنٹے تک اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے اوپر منڈلاتا رہا اور اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس واقعے کو سخت صبح قرار دیا۔
1 تبصرہ
lq0ztb