حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں اسرائیلی فوجی چوکیوں پر جوابی حملے کئے ہیں، ایک روز قبل اسرائیلی فوج کی ٹارگٹ کلنگ میں لبنانی مزاحمتی تحریک کا ایک کمانڈر شہید ہوگئے تھے، حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے میرون کے قریب ماؤنٹ نیریا اڈے میں ایک کمانڈ سینٹر پر مسلح ڈرونز کے اسکواڈرن سے فضائی حملہ کیا، اس حملے کے نتیجے میں مقررہ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور اس حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہوئی، اس سے قبل اسرائیلی فوجی ڈرون نے شقرہ کے مضافات میں کنڈی اور چیپس بردار گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں مقتول بھی سوار تھے، شہید ہونے والے کی شناخت مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مجاہد صادق عاطف عطاوی کے نام سے ہوئی ہے، حزب اللہ نے نیبریا پہاڑیوں پر اسرائیلی اڈے کے علاوہ رامیم بیرکوں میں قائم اسرائیلی کمانڈ سینٹر پر بھاری توپ خانے کے گولوں سے حملہ کیا، حزب اللہ نے بیت ہلیل بیرکوں میں اسرائیلی فوج کی سہیل بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر بھی فلق (شام) راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجی اہداف کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک جنوبی لبنانی قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیلی حملوں جاری رہیں گے اُس وقت تک ہر اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا، حزب اللہ نے اسرائیلی المرج چوکی کو بھاری صلاحیت والے برقان (آتش فشاں) میزائل سے نشانہ بنایا ہے، یہ بھی شقرہ پر حملے کے جواب تھا، حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر اسرائیلی حملوں بالخصوص مرجیون ضلع کے تلوسہ گاؤں پر حملے کے جواب میں اسرائیل کے زیر قبضہ زمینوں کے شمالی حصے میں کریات شمونہ شہر کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے بھی نشانہ بنایا، منگل کے روز مزاحمتی گروپ نے اسرائیلی سماقہ فوجی مقام پر توپ خانے کے گولوں کے ساتھ گولہ باری کی، جس نے مقررہ اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا اور وہاں تعینات فوجیوں کو جانی نقصان پہنچا۔