ہندوستانی پارلیمان میں قائد حزب اختلاف حزب راہل گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حملے سے متعلق پاکستان سے معلومات شیئر کرنے کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ حملے سے قبل پاکستان کو آگاہ کرنا جرم ہے، جے شنکر بتائیں اس کی اجازت انھیں کس نے دی؟ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جے شنکر کا بیان ایکس پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان پر ہندوستان کے حملے سے متعلق چند سوالات کے جواب بھی مانگا ہے، یاد رہے کہ جمعے کے روز ہندوستانی وزیر خارجہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ان کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران پاکستان کے خلاف حملوں میں کامیابی کا دعویٰ کرتے سنا گیا، اسی ویڈیو کلپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے آنے لگے ہیں اور ہمارا مقصد ملٹری کو نشانہ بنانا نہیں ہے تو ان کے پاس آپشن ہے کہ وہ اس مداخلت نہ کریں، تاہم انھوں نے اس کو قبول نہ کیا، یہ بھی یاد رہے کہ راہل گاندھی کی جانب سے جے شنکر کے انکشاف پر سوالات اٹھانے کے بیان سے قبل انڈیا کی فیکٹ چیک ایجنسی پریس انفارمیشن بیورو نے اپنے ایک بیان میں جے شنکر سے منسوب کیے جانے والے بیان کی تردید کی تھی، جے شنکر کے ویڈیو بیان پر وضاحت دیتے ہوئے پی آئی بی نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان کو توڑ موڑ کر اور غلط تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے، سنیچر کے روز راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حملہ شروع کرنے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
راہل نے ایکس پر لکھا کہ وزیر خارجہ کھلے عام تسلیم کر رہے ہیں کہ انڈین حکومت نے یہ کام کیا ہے، اس کے بعد راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں حکومت سے دو سوال پوچھے، انھوں نے لکھا کہ وزیر خارجہ بتائیں کہ اس کی اجازت انھیں کس نے دی اور یہ بھی بتائیں کہ ان کے اس اعلان کے باعث ہماری فضائیہ کے کتنے طیارے ضائع ہوئے؟ اُدھر کی ایک ٹریول وی لاگر جیوتی ملہوترا کو پاکستانی شہری کے ساتھ مبینہ طور پر رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اے این آئی کے مطابق جیوتی نے مبینہ طور پر دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے ملاقات کی، دو بار پاکستان کا سفر کیا اور حساس معلومات شیئر کیں، ہریانہ کے ڈی ایس پی کمل جیت کے مطابق جیوتی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور بی این ایس 152 جو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا، انھوں نے بتایا کہ جیوتی مسلسل ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے میں تھیں اور ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے کچھ مشکوک چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق ان کا پانچ دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جمعہ, جون 13, 2025
رجحان ساز
- →عالمی مالیاتی ادارے نے دفاع، آئی پی پیز اور ایس آئی ایف سی کیلئے ضمنی گرانٹ پر اعتراض کردیا
- ایران پر اسرائیلی حملے کا فی الحال امکان نہیں لیکن میں پرامن حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں، ٹرمپ
- عسکری مہم جوئی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی، ایٹمی مذاکرات امریکہ اور ایران کیلئے بہترین آپشن ہیں
- برطانیہ و پانچ مغربی ملکوں کی اسرائیلی وزراء پر پابندیاں پس پردہ حقائق تل ابیب داعش تعلقات ہیں؟
- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا شدید احتجاج، بجٹ 2025 مسترد کردیا !
- بجٹ 2025 : نان فائلرز گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نقد رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے کیلئے پالیسی کا اعلان
- بجٹ2025: چودہ ہزار ارب کا ٹیکس ٹارگٹ، دفاع پر 2550 ارب خرچ ہونگے اور سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص سولر پر 18 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز