راہول گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں اپنے حالیہ عوامی خطاب میں 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر میں منعقدہ پران پرتیشتھا پروگرام کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا، راہول گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی صاحب نے کی تھی جس میں صرف ارب پتی اور مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی، میں نے اس تقریب میں کوئی کسان، کوئی مزدور، کوئی عام آدمی نہیں دیکھا لیکن امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے جیسے لوگوں کو ضرور دیکھا، کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارا میڈیا صرف ایشوریا رائے کو ناچتے ہوئے دکھاتا ہے، غریب لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں دکھاتا بلکہ ہمارے میڈیا پر 24 گھنٹے نریندر مودی اور امیتابھ بچن کو دکھایا جاتا ہے، راہول گاندھی کے اس بیان کے بعد سے بھارت میں اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی ایشوریا رائے کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ سونا مہاپاترا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سیاستدان اپنی تقاریر میں خواتین کی بےحرمتی کیوں کرتے ہیں؟ وہ خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
جمعہ, جون 20, 2025
رجحان ساز
- ایران اسرائیل درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے کوششوں کا آغاز
- آرمی چیف کو دیا لنچ صدر ٹرمپ کا خرچہ ضائع ہوا پاکستان کسی امریکی منصوبے کا حصّہ بننے نہیں بنے گا
- امریکی فوجی مہم انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی اسرائیل کو غلطی کی سزا ملے گی، امام خامنہ ای
- اسرائیلی حملوں بعد ایرانی ایٹمی تنصیبات معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں عملہ ثابت قدم ہے
- مشرق وسطیٰ کا بحران فرانس کے صدر میکرون نے دوبارہ سفارتکاری کی طرف واپسی کا مطالبہ کردیا
- امام خامنہ ای کو قتل کرنیکی ٹرمپ کی دھمکی مشرق وسطی میں امریکہ کیلئے مشکلات میں اضافہ کرئیگی
- امریکہ اگر اسرائیل کو حملوں سے روکنے میں ناکام رہا تو تہران مزید دردناک جواب دیگا، ایرانی صدر
- ٹرمپ سفارتکاری میں سنجیدہ ہیں تو جارحیت روکیں، ایران کے سرکاری ٹی وی پر حملہ جنگی جرم ہے