سائفر کیس کا کارتوس ٹھس اعلی عدلیہ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزائیں کالعدم قرار دے دی ہیں، خیال رہے امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو اور پاکستانی سفیر کے درمیان گفتگو پر مشتمل پاکستانی سفیر کے سائفر کی بنیاد پر نچلی عدلیہ کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دی گئی دس دس سال کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرلیں، جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں سزا کی خلاف اپیلوں پر مختصر فیصلہ سنایا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرلیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بھی عدالت میں حاضر ہوئے، بعد ازاں عمران خان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپرواہی کا الزام جو بانی چیئرمین پر لگا ہے یہ الزام ان پر لگتا ہی نہیں، 4 گواہان کے مطابق سائفر کی حفاظت اعظم خان کی ذمہ داری تھی، دو سال تحقیقات ہوئیں اس کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی ، باقی 8 کاپیاں بھی ایف آئی کی کارروائی کے بعد وآپس ہوئیں، جو 8 کاپیاں لیٹ آئیں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ جب ثبوت کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو 201 لگتی ہے لیکن سائفر تو ان کے پاس موجود ہے۔
واضح رہے واشنگٹن میں تعینات سابق پاکستانی نے اپنے سائفر میں مبینہ طور پر بتایا تھا کہ وائٹ ہاوس وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے ناراض ہے، ڈونلڈ لو نے بتایا کہ امریکی حکومت کو اس بات کا علم ہے کہ عمران خان کے خلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی اور اگر اس تحریک کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت ختم کردی گئی تو امریکی انتظامیہ پاکستان سے ایک بار پھر تعلقات معمول پر لے آئے گی، جس کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی اور تحریک انصاف کے کچھ اراکین کو انحراف کرنے پر آمادہ کرکے سپریم کورٹ کی ھدایت کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک منظور کرلی گئی تھی۔
اتوار, جنوری 19, 2025
رجحان ساز
- ایران، روس درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط مشرق وسطیٰ میں باہمی تعاون جاری رہیگا
- برطانوی پارلیمنٹ کا پاکستان میں انسانی حقوق کی حلاف ورزیوں پر اجلاس، فوجی عدالتوں پر تشویش
- بری فوج کے سربراہ اور پی ٹی آئی رہماؤں کے مذاکرات سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے خوشگوار خبر ہے
- بھارتی اداکار سیف علی خان چاقو حملے کے بعد خیریت سے ہیں لیلاوتی ہسپتال میں آپریشن کامیاب رہا
- غزہ میں جنگ بندی امام علی خامنہ ای کی جانب سے فلسطینیوں کی قربانیوں اور مزاحمت کی تعریف
- روس کی جوابی کارروائی کروز میزائلوں کی بارش یوکرین میں بجلی کا نظام درہم برہم مکمل بلیک آؤٹ
- پاکستان کے ریاستی اداروں کو افغانستان سے کشیدگی دوران پھونک پھونک کر قدم آگے بڑھانا ہوگا
- پاکستان، چینی سرمایہ کاروں سے250 ملین ڈالر قرضہ لینے کیلئے پاندا بانڈ جاری کرنے کا سوچ رہا ہے