وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو بھی پاکستان سمجھے اور یہی سمجھ کر سندھ کو ترقیاتی اسکیمیں دینی چاہیے، سندھ اسمبلی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے بجٹ کا کل حجم 3.056 ٹریلین روپے ہے، ہم کوشش کریں گے کہ اسکیموں کو پورا کریں، ہم اگلے سال گروتھ پر جائیں گے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سال یہ کام نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ 60 ارب روپے ہم نے ترقیاتی بجٹ کے لئے رکھے ہیں، ترقیاتی پروگرامز میں 956 ارب روپے ہیں، نگراں حکومت نے منتخب حکومت کی ترقیاتی اسکیمز بند کردیں، وفاقی حکومت نے بھی ہماری اسکیمز ختم کردیں، وفاق کو سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمز دینی چاہیے، مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، ہم نہ پہلی بار حکومت کر رہے ہیں نہ آخری بار ہم طویل مدت کے پروگرام لاتے ہیں۔
واضح رہے سندھ حکومت اپنی آمدنی کو بڑھانے کے بجائے صوبائی عصبیت کو ہوا دیکر اپنی نااہلی اور کرپشن سے سندھ کی عوام کی توجہ ہٹانے کی سیاست کرتی رہی ہے، خیال رہے سندھ میں پیپلزپارٹی پندرہ سال اپنے اقتدار کے پورے کرچکی ہے لیکن سندھ کے عوام کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے جبکہ عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے بعد سندھ میں اقتدار کی گرفت مضبوط بنالی ہے۔
1 تبصرہ
Wafaq Sindh ko or Sindh Karachi ko deyney Kay Lia tayyar NAHI ye hai zardari or Nawaz ka
Pakistan