آئی آیم ایف کے تخمینوں کے مطابق شہباز حکومت آئندہ مالی سال کے دوران داخلی قرضہ ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے تک پہنچا دے گی، آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ حکومت کا رواں سال کے اختتام تک ملکی بینکوں اور عالمی مالیاتی اداروں سے لیا جانے والا قرضہ 76 ہزار913 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافےکا تخمینہ لگایا ہے، آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال کے دوران بڑھ کر ریکارڈ 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال حکومت کےمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے، جبکہ غیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے بڑھ سکتا ہے، آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب روپے ہوجائےگا، جبکہ غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے پرپہنچ جائے گا، عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76 ہزار913 ارب روپے پرپہنچنے کا امکان ہے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ 46 ہزار 242 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، آئی ایم ایف کے مطابق حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک 30 ہزار 671 ارب روپے رہنےکا امکان ہے۔
بدھ, فروری 19, 2025
رجحان ساز
- عیسائی کیتھولک کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس پیچیدہ مرض کا شکار ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہیں
- پی ٹی آئی کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم پر ′آئی ایم ایف′ کو ڈوزئیر دینے کا فیصلہ
- شاہ اردن، صدر ٹرمپ سے ملنے واشنگٹن پہنچ گئے ملک میں غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری سے انکار
- پاکستان کے نظام انصاف کو زندہ رکھنے کیلئے وکلاء سڑکوں پر نکل آئے، سری نگر ہائی وے بلاک کر دی
- غزہ کوئی جائیداد نہیں جس کی خرید و فروخت کی جائے ٹرمپ کی بکواس پر حماس کا دندان شکن جواب
- امریکی بلیک میلنگ میں ایٹمی مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران نے مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی
- سعودی حکومت فلسطینی ریاست اپنے ملک میں قائم کرئے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی
- امریکی مخالفت کے باوجود حزب اللہ لبنان کی کابینہ میں شامل وزارت خزانہ بھی شیعہ نمائندہ کو ملی