پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی صنعتوں کی تباہی کے بعد بلآخر اعلان کیا ہے کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، صنعتوں کے فروغ اور ملک میں موجود پیداواری استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکن کوشش اور اقدامات اٹھائے جائیں گے، بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لئے صنعتوں سے مشاورت کی جائے، وزیراعظم کی زیر صدارت صنعتی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے، وزیراعظم نے برآمدی شعبے کی صنعتوں کے لئے ٹیرف ریشنلائزیشن کے حوالے سے حکمت عملی فی الفور تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ برآمدی شعبے کی صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ اور ملک میں موجود پیداواری استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکن کوشش اور اقدامات کئے جائیں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لئے صنعتوں سے مشاورت کی جائے، اجلاس کے شرکا کو صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے۔