عالمی بینک نے پاکستان کے داسو ڈیم کیلئے ایک ارب ڈالرز کا قرضہ منظور کرلیا ہے، عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داسو ڈیم کے لئے ایک ارب ڈالرز اضافی فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے داسو ڈیم کے لیے فنڈنگ کی منظوری دی گئی، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے، عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی، منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی ہوگی، عالمی بینک نے بتایا کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لئےگیم چینجر ثابت ہوگا، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوگی، عالمی بینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگا واٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے، عالمی بینک نے بتایا کہ پاکستان کے توانائی شعبےکو کئی چینلجز کا سامنا ہے، داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔
اس سے قبل عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے مارچ 2024 کو پاکستان کے دو منصوبوں کی معاونت کے لئے 14 کروڑ 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی منظوری دی تھی جس میں سے 7کروڑ 80 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ کیلئے مختص کیا گیا ہے یہ پروجیکٹ شہریوں اور فرموں کے لئے ڈیجیٹل طور پر عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں مدد کرے گا جب کہ سندھ بیراجز امپروومنٹ 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر پرجیکٹ کے لئے دوسری اضافی فنانسنگ سیلاب سے بہتر لچک اور سندھ کے تین بیراجوں کی قابل اعتماد، حفاظت اور انتظام کی بہتری میں مدد ملے گی۔