ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ فلسطینی متاثرین کو فوری ضرورت کی امداد کو بلا روک ٹوک پہنچنے دے، بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ عارضی اقدامات کے تحت غزہ کو فوری طور پر بلا روک ٹوک امداد فراہم کی جائے، عدالت کا یہ حکم جنوبی افریقا کی طرف سے لائے گئے نسل کشی کے مقدمے میں جاری کیا گیا ہے، آئی سی جے نے متفقہ طور پر تمام فریقوں کی طرف سے فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد، بشمول خوراک، پانی، بجلی، ایندھن، پناہ گاہ، لباس، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ طبی سامان اور طبی نگہداشت کے لئے ایک حکم نامہ منظور کیا، عدالت نے کہا کہ غزہ بھر میں فلسطینی، بشمول زمینی کراسنگ پوائنٹس کی گنجائش اور تعداد میں اضافہ کرئے اور جب تک ضروری ہو انہیں کھلا رکھا جائے، عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو بغیر تاخیر کے اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کے حکم پر عمل کرنا چاہیئے۔
عدالت نے یہ حکم بھی منظور کیا کہ فوری طور پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسرائیلی فوج ایسی کارروائیوں کا ارتکاب نہ کرے جس سے غزہ میں فلسطینیوں کے کسی بھی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہو، عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو ایک ماہ کے اندر اپنے حکم کی تعمیل کے لئے کیے گئے تمام اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی غیرحاضری میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور کی ہے تاہم اسرائیل نےابھی تک اس قرارداد پر عمل درآمد شروع نہیں کیا ہے۔