ویٹیکن کی ڈاکٹر اینڈریا آرکنجیلی نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس دماغی فالج اور دل کی بندش کے انتقال کرگئے، پیر کو 88 سالہ پوپ کیلئے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ پوپ دن کے اوائل میں اپنی موت سے قبل کوما میں چلے گئے تھے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کی موت دماغی فالج، کوما، ناقابل واپسی کارڈیو سرکولیٹری گرنے سے ہوئی، اس میں مزید کہا گیا کہ مذہبی رہنما کا انتقال صبح سات بجکر پیتس بجے ویٹیکن میں سانتا مارٹا کی رہائش گاہ پر واقع اپنے اپارٹمنٹ میں ہوا، پوپ فرانسس کو اپنی 12 سالہ پوپ شپ کے دوران مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، حالیہ ہفتوں میں انہیں دوہرے نمونیا کے بعد شدید پیچیدگیاں ہوئیں جس کیلئے انہوں نے روم کے جیمیلی ہسپتال میں 38 دن گزارے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانسس آرٹیریل ہائی بلڈ پریشر، ایک سے زیادہ برونکائیکٹاسس اور ٹائپ 2 ذیابیطس میں بھی مبتلا تھے جبکہ اس سے قبل اِن بیماریوں کا انکشاف نہیں کیا گیا تھا، ویٹیکن نے پوپ فرانسس کا وصیت نامہ بھی جاری کیا، تحریری وصیت نامے میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بہت سے پیشروؤں کے برعکس ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں نہیں بلکہ سینٹ میری میجر کے روم کے باسیلیکا میں دفن ہونا چاہتے ہیں اور ابدی زندگی میں پختہ امید کے ساتھ، میں اپنی آخری خواہشات صرف اور صرف اپنی تدفین کی جگہ کے حوالے سے بیان کرنا چاہتا ہوں، خداوند ان تمام لوگوں کو مناسب اجر عطا فرمائے جنہوں نے مجھ سے محبت کی ہے اور جو میرے لئے دعا کرتے رہتے ہیں۔
کیتھولک چرچ کے سربراہ دنیا کے 1.4 بلین کیتھولک کے رہنما تھے، وہ غزہ میں اسرائیل کے نسل کشی کے اقدامات کے سخت ناقد تھے، ویٹیکن نے اعلان کیا کہ پوپ 88 سال کی عمر میں طویل عرصہ صاحب فراش رہنے کے بعد انتقال کرگئے، حالیہ برسوں میں وہ نقل و حرکت کے لئے زیادہ تر وہیل چیئر یا چھڑی پر انحصار کرتے تھے، کارڈینل کیون فیرل کیمرلینگو نے پیر کو ڈومس سانتا مارٹا کے چیپل میں کھڑے ہوکر اعلان کیا کہ پوپ کی موت مقامی وقت کے مطابق صبح 7:35 پر ہوئی، اس نے ہمیں انجیل کی اقدار کو وفاداری، ہمت اور عالمی محبت کے ساتھ جینا سکھایا، خاص طور پر غریب ترین اور پسماندہ لوگوں کے لئے، فیرل نے کہا کہ اس کی موت اس کے ایک دن بعد ہوئی جب اس نے ایسٹر سنڈے کے لئے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں کیتھولک زائرین کے سامنے ایک مختصر وقت کیلئے پیش ہوئے، پوپ فرانسس پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے جنہوں نے چرچ کی اصلاح کے لئے سخت محنت کی۔
بدھ, جولائی 9, 2025
رجحان ساز
- ایف آئی اے نے عدالت سے سابق وزیراعظم سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنیکا حکم لے لیا !
- عالمی عدالت نے طالبان رہنما ہیبت اللہ اور چیف جسٹس حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے !
- ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں اٹھانےکا عندیہ دیدیا غزہ کے فلسطینیوں کو بیرون ملک بسانے کا انکشاف
- ایران کے خلاف اسرائیلی و امریکی جارحیت غیر قانونی تھی جس کا احتساب ہونا چاہئے، عباس عراقچی
- بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی بڑی جنگی کارروائی برطانوی بحری جہاز پر آگ بھڑک اُٹھی، عملے کو بچالیا گیا
- اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کریئگی،قیادت کا فیصلہ
- فوج حسینیؑ بنیان المرصوس کی اصل مصداق اور حق کی حمایت میں کھڑا ہونا عاشورہ کا اصل پیغام ہے
- شام دوبارہ خانہ جنگی کی شدت طرف بڑھ رہا ہے دمشق کے کمزور حکمرانوں کو اسرائیل سے توقعات