غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جنگ میں کم از کم 40,691 افراد شہید اور 94,060 زخمی ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 89 فلسطینی شہید اور 205 زخمی ہوئے ہیں، عرب میڈیا کے مطابق آج خان یونس کے نصر اسپتال میں 27 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں، جنہیں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید کیا گیا جن میں عورتیں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، ہفتے کو غزہ میں اسرائیلی حملے جاری رہے صبح سے اب تک اسرائیلی فوج نے 41 فلسطینی شہید کردیئے، جبالیہ کیمپ، صابرہ اور زیتون میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی، اسرائیلی فوج نے جنین کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جہاں تل ابیب نے فلسطینی باشندوں کیلئے خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے، اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی حملے کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایک معذور شخص اور کئی بچے شامل ہیں، اسرائیلی فوج نے رفح، جبالیا پناہ گزین کیمپ اور غزہ شہر میں حملے کیے، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
الجزیرہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں 25 سالوں میں پہلی مرتبہ پولیو کے تصدیق شدہ کیسز کے سامنے آنے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں تین دن کے وقفے پر رضامندی ظاہر کی ہے، رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس عارضی تعطل کا مقصد غزہ کے لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں سہولت فراہم کرنا ہے، دشمنی میں وقفہ ہر روز آٹھ گھنٹے صبح 6 بجے سے شام 3 بجے تک ہوگا، الجزیرہ نے مزید بتایا کہ صورت حال کے لحاظ سے تین دن کے وقفے کو ممکنہ طور پر بڑھایا جا سکتا ہے، لڑائی میں اس عارضی بندش کا مقصد جاری تنازعہ کے درمیان صحت کے مزید بحرانوں کو روکنا ہے۔