Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جنوری 16, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»فلسطینیوں کو بیروزگار کرنے والی اسرائیلی حکومت نے بھارت سے سولہ ہزار افرار کو بھرتی کرلیا
    تازہ ترین

    فلسطینیوں کو بیروزگار کرنے والی اسرائیلی حکومت نے بھارت سے سولہ ہزار افرار کو بھرتی کرلیا

    مودی اور نیتن یاہو دور حکومت میں بھارت اور اسرائیل کے تعلقات میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں بھارت کو اسرائیل کا قابل اعتماد اتحادی قرار دیا جارہا ہے
    shoaib87دسمبر 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    اسرائیل نے 2023ء کے بعد غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو اسرائیل میں روزگار کیلئے جاری کردہ پرمٹ منسوخ کردیئے جس کے باعث اسرائیلی معیشت میں تعمیراتی صنعت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تاہم 2024ء میں اسرائیل نے بھارت سے سولہ ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کو تعمیراتی شعبے میں کام کرنے کیلئے بھرتی کیا ہے، اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی شہریوں نے فلسطینیوں کے آبائی وطن میں اُن کی جگہ تین گنا زیادہ تنخواہ کی لالچ میں ملازمتیں حاصل کرلی ہیں، دہلی میں قائم ڈائنامک اسٹافنگ سروسز کے چیئرمین سمیر کھوسلہ نے 3,500 سے زائد کارکنوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کیلئے بھیجا گیا ہے سمیر گھوسلہ کیلئے اسرائیل بئی اور اُبھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جبکہ انہیں بھارتی حکومت کا مکمل تعاون بھی حاصل ہے کھوسلا کو اُمید ہے کہ اسرائیل میں جنگ کے خاتمے کے بعد 500,000  بھارتیوں کو تعمیراتی شعبے میں ملازمتیں مل سکتیں ہیں، ان کا ماننا ہے کہ بھارت افرادی قوت کی درآمد کیلئے اسرائیل کا فطری انتخاب ہوگا کیونکہ پی جے پی کی سرکار مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر اس کی حوصلہ افزائی کرئے گی، راجو نشاد بھارتی شہری ہیں جو اس وقت مقبوضہ عرب علاقوں میں بیئر یاکوف کی نئی یہودی بستی میں کام کرتا ہے جنکا کہنا ہے کہ انھیں اپنے ملک بھارت سے تین گنا زیادہ تنخواہ ملتی ہے وہ اپنے قریبی ساتھیوں کو بھی اسرائیل محنت مزدوری کیلئے بلانا چاہتے ہیں، راجو کا کہنا ہے کہ یہودی ہم سے نفرت تو نہیں کرتے لیکن اپنے برابر کا انسان نہیں سمجھتے ہیں اور کبھی کبھی اُن کا رویہ غیر ضروری غصّے اور حقارت کے اظہار کا ہوتا ہے، یہودی آجر ہمیں وقت پر تنخواہ دیتے ہیں لیکن کام میں کوتاہی یا اچانک نقصان پر تنخواہ کاٹ لیتے ہیں اسی لئے ہم یہاں محتاط ہوکر کام کرتے ہیں، راجو کا بڑا بھائی رامیش سعودی عرب میں بحیثیت الکٹریشن ملازمت پر گیا تھا وہ بھی سعودیوں کے غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویوں کی مختلف کہانیاں سناتا تھا، راجو کے بقول جب غیرملک میں مزدوری کرنی ہے تو یہ سب برداشت کرنا پڑے گا۔

    انڈیا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے لیکن اس بڑی آبادی والے ملک کے کروڑوں شہری کل وقتی ملازمتیں سے محروم ہیں لہذا جس انڈین کو بیرون ملک ملازمت کا موقع ملتا ہے وہ اسے خوشی خوشی ضرور قبول کرلیتا ہے، یاد رہے کہ اسرائیل انڈین شہریوں کو گزشتہ تین دہائیوں سے مختلف شعبوں میں ملازمتیں دے رہا ہے، انڈیا کے تین ہزار سے زائد آئی ٹی ماہرین اسرائیل کی آئی ٹی فرمز میں کام کررہے ہیں، سنہ 2023ء میں اسرائیل سے91 ملین ڈالر کی زر ترسیلات بھارت کو وصول ہوئیں، 1992ء میں ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دو طرفہ تعلقات تیزی سے آگے بڑھے ہیں، مالی سال 2022-23 میں دفاعی مصنوعات کی خریداری کو چھوڑ کر 10.77بلین کی باہمی تجارت کا ریکارڈ قائم ہوا، اسرائیل کو بھارتی برآمدات 8.45 بلین امریکی ڈالر کی رہی جبکہ اسرائیل کی بھارت کیلئے برآمدات 2.32 بلین امریکی ڈالر کی رہی ہے تاہم 2023ء اور 2024ء کے دوران دونوں ملکوں کی تجارت میں نمایاں کمی ہوئی، اس دورانیہ میں دفاعی تجارت چھوڑ کر دونوں ملکوں کی مجموعی تجارت کا حجم 6.53 بلین امریکی ڈالر رہا کیونکہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی طلب میں کمی آئی اور بحیرہ احمر میں یمن کی جانب سے بحری جہازوں پر حملے تھے اور متعدد مالبردار بھارتی جہازوں کو یمن کے حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، اسرائیل کے عرب علاقوں پر قبضے کے خلاف حماس کی کارروائی  سے قبل اپریل 2023 میں اسرائیلی وزیر برائے اقتصادیات اور صنعت ایم کے نیر برکت نے پندرہ رکنی وفد کے ساتھ ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا، مئی 2023 میں اسرائیل کے اُس وقت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کے ہمراہ ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا جبکہ فروری 2024 میں اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی میری ریجیو نے ہندوستان کا دورہ کیا، ریاستی مالیاتی ادارے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے علاوہ، سن فارما، انفوسس، ٹیک مہندرا اور وپرو انفراسٹرکچر انجینئرنگ، لوہیا گروپ جیسی بڑی انڈین کمپنیاں  نے اسرائیل میں سرمایہ کاری کی ہے، 2022 میں بھارت کے اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کی قیادت میں ایک کنسورشیم نے 1.18 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ حکومت اسرائیل سے حائفہ پورٹ کمپنی لمیٹڈ کو چلانے کے حقوق حاصل کئے، خیال رہے یہی اڈانی گروپ ہے جسکی سرپرستی بی جے پی خی حکومت کررہی ہے۔

    ٹاٹا گروپ، وپرو، ریلائنس انڈسٹریز، ایل اینڈ ٹی ٹیکنالوجی سروسز کچھ بڑی بھارتی فرم ہیں جنہوں نے وینچر کیپیٹل فرموں یا تعلیمی اداروں کے ذریعے براہ راست یا بالواسطہ طور پر اسرائیلی اسٹارٹ اپس میں قابل ذکر سرمایہ کاری کی ہے، مارچ 2021 میں، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے ہندوستان میں ایلومینیم ایئر بیٹری سسٹم بنانے اور ایندھن کے خلیوں اور مقامی ہائیڈروجن اسٹوریج کرکے گرین انرجی کے ذریعے نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لئے اسرائیل کی فائنرجی کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا، مئی 2023 میں انڈیا کی سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل اور اسرائیل کی ڈی ڈی آر اینڈ ڈی نے صنعتی تحقیق اور ترقی کے تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جس میں مخصوص منصوبوں کے نفاذ کے ذریعے باہمی دلچسپی کے اہم صنعتی ٹیکنالوجی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی، مودی اور نیتن یاہو دور حکومت میں بھارت اور اسرائیل کے تعلقات میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں بھارت کو اسرائیل کا قابل اعتماد اتحادی قرار دیا جارہا ہے۔

    اسرائیل بھارت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسندھ حکومت کی بلاول بھٹو سے مشاورت بعد کراچی میں دھرنے ختم کرانے کیلئے طاقت کا استعمال
    Next Article پاکستان کی موجودہ حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ نہیں پی ٹی آئی کیوں مذاکرات کررہی ہے،اچکزئی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1218745
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.