مصر کے جنوبی شہر الجیزہ کے ایک مشہور الاھرام فلم اسٹوڈیو میں بلند شعلوں کیساتھ شدید آگ لگی، حادثے کے بعد اسٹوڈیو کے قریب موجود تمام عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا اور جائے وقوعہ کو بند کردیا گیا تھا، اھرام فلم اسٹوڈیو میں بہت سے ڈراموں اور رمضان سیریز کی ریکارڈنگ ہوتی رہی ہے، یہ ایک مشہور فلم اسٹوڈیو ہے جس میں آگ ہفتے کی صبح لگی کس پر رات گئے قابو نہیں پایا جاسکا، آتشزدگی کے مقام سے تازہ ترین ویڈیو میں اس جگہ پر پھیلنے والی زبردست آگ کو دکھایا گیا ہے جب کہ وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کے قریب متعدد اپارٹمنٹس کو خالی کرالیا جب کہ وزارت صحت نے جیزا کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
مصری وزارت داخلہ نے 1944ء میں قائم ہونے والے اور کئی دہائیوں تک مصری سنیما کے سنہری دور کے شاہد اھرام اسٹوڈیو سائٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا، عمرانیہ کے علاقے میں گیس کی ترسیل بھی بند کردی ہے تاکہ بڑے بحران سے بچا جا سکے، سنیچر کو فجر کے وقت شہری دفاع نے مشہور اسٹوڈیو میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے 12 سے زائد فائر انجن روانہ کیے، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کیں جس نے اس جگہ کے آس پاس موجود اسٹوڈیوز اور رہائشی اپارٹمنٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، آخری اطلاعات تک آگ پر قابوپانے کی کوشش جاری رہے، حکام نے حادثے کی وجوہات اور حالات جاننے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو آگ بجھانے کی کارروائیوں کے خاتمے کے فوراً بعد اس پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔