اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اتوار کو ایک ٹرک ڈرائیور نے مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کے درمیان اسرائیلی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی جس سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے فلسطینی مجاہد کو شہید کردیا، اسرائیلی چوکی پر حملے کا یہ واقعہ الینبی پل کی سرحدی گزر گاہ پر رونما ہوا جسے شاہ حسین پل بھی کہا جاتا ہے، یہاں پر اسرائیل کے زیر انتظام کارگو ایریا ہے جہاں اردن سے آئے ٹرک مقبوضہ مغربی کنارے میں جانے والا مال اتارتے ہیں، یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے دوران پیش آیا جہاں بڑے اسرائیلی فوجی فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، فوج کا کہنا تھا کہ حملہ آور ٹرک ڈرائیور اردن سے کراسنگ کے علاقے میں پہنچا، فوجی بیان کے مطابق ڈرائیور ٹرک سے باہر آیا اور پل پر موجود اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، شاہ حسین پل واحد بین الاقوامی راستہ ہے جو مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے لئے کھلا ہے، اس پل کے ذریعے اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہوئے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے، یہاں یہودی سکیورٹی گارڈز اسرائیلی فورسز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
اردن کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ اردن نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ملانے والے شاہ حسین پل کو بند کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ادھر غزہ میں اتوار کی صبح اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں دو خواتین، دو بچے اور ایک فلسطینی عہدیدار شامل ہیں، سول ڈیفنس نے بتایا کہ اس حملے میں شمالی غزہ کے لئے اس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مرسی کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا کہ حملہ آور ایک ٹرک میں اردن سے ایلنبی پل کے علاقے کے قریب پہنچا، ٹرک سے باہر نکلا، اور پل پر کام کرنے والی اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔