اسلامی انقلاب کے لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کی حفاظت کے لئے دفاعی لکیر قائم کرنا ہوگی کیونکہ تمام امت مسلمہ کا دشمن مشترکہ ہے، نماز جمعہ کے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اگر مسلمان ایک دوسرے کا خیال رکھيں تو اللہ ان پر رحمت نازل کرے گا، انھوں نے نماز جمعہ کا دوسرا خطبہ جس میں عموماً عالمی اور اُمت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر پالیسیوں کے متعلق اظہار خیال کیا جاتا ہے عربی زبان میں دیا جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ اُن کے سامعین عرب عوام تھے، جھنوں نے اسرائیل پر ایران کے زور دار حملے کی بھرپور حمایت اور تائید کی ہے، تہران میں موجود تجزیہ نگار مہدی روغی نے بتایا کہ نماز جمعہ کا اتنا بڑا اجتماع انھوں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا، نماز جمعہ کا انعقاد مصلیٰ میں منعقد ہوا جس کے اندر دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو سمانے کی گنجائش ہے جبکہ مصلیٰ کی تمام شاہراہوں پر لوگوں کا اژدھام تھا
بدھ, دسمبر 4, 2024
رجحان ساز
- شام میں ترکیہ کا دہشت گردوں کے ذریعے آپریشن ناکام رہیگا اسرائیل مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا؟
- پاکستان میں اپوزیشن کے مظاہرین پر جان لیوا کریک ڈاؤن کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے،ایمنسٹی
- حزب اللہ کے سامنے گھٹنے ٹیک کر نیتن یاہو کے مغربی ایشیاء کا نیا نقشہ بنانے کے فریب کو بھی توڑ دیا
- برطانوی نشریاتی ادارے نے رینجرز بربریت بے نقاب کردی ویڈیو درست ہے عینی شاہد کی تصدیق
- دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہیگا ہمارے سینکڑوں لوگ شہید کیے گئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ
- حزب اللہ کیساتھ اسرائیل کا جنگ بندی معاہدہ غزہ میں امن کیلئے اُمیدیں بڑھ گئیں ہیں
- فورسز کیساتھ شدید جھڑپوں بعد ڈی چوک خالی کرالیا گیا ہے، بشری خاتون کا کنٹینر پیچھے دھکیل دیا
- عمران خان کی جبتک ہدایت نہیں ہوگی ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے یہاں پر دھرنا دیا جائیگا