مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے مجھ پر ہیروئن کیس کرنے والا سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ہی تھا، پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو کے دوران مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء نے کہا کہ ہیروئن کیس پر پارلیمنٹ میں تقریب تھی تو قمر باجوہ نے میرے متعلق بہت غلط بات کی تھی جس پر تلح کلامی ہوگئی، رانا ثناء نے کہا کہ شہباز شریف نے باجوہ کو کہا دیکھیں رانا ثناء کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وہ بے گناہ ہیں تو قمر باجوہ نے کہا وہ اس میں بے گناہ ہیں تو کوئی اور کام کیا ہوگا اور میں نے یہ بات سن لی تھی، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کچھ روز بعد پھر پارلیمنٹ میں بریفنگ تھی تو میری قمرباجوہ سے تلخی ہوگئی تھی میں نے باجوہ سے کہا آپ نے جو مقدمہ بنایا اللہ میرا انصاف کرے گا، جس پر قمر باجوہ نے مجھے جواب دیا نہیں میں نے نہیں بنایا تو میں نے کہا آپ نے ہی بنایا ہے، آپ کا ماتحت آپ کی مرضی کے بغیر کوئی کام کرتا تو اس کا کورٹ مارشل ہوجاتا، جب ہمارے درمیان تلخی بڑھ گئی تو اعظم نذیر تارڑ اور سعد رفیق بیچ میں آئے اور کہا چھوڑ دیں۔
(سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھ پر یہ کیس کروانے والا قمر جاوید باجوہ ہی تھا، مسلم لیگ(ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء کا کہنا ہے قانون نافذ کرنیوالے کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرے، پی ٹی آئی والے شور تو مچاتے ہیں لیکن تحریری شکایت نہیں کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ شہباز گل اور اعظم سواتی کو میں نے خود کہا شکایت کرو ہم انکوائری کراتے ہیں، دونوں نے شکایت نہیں کی جب ہم پر ٹارچر ہوا تو ہم نے مقدمات درج کرائے تھے، واضح رہے کہپی ڈی ایم کی پہلی حکومت کے دوران سابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے پی ٹی ائی کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کرایا جنھیں جیلوں اور تھانوں میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن اب رانا ثناء تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ تشدد کرانے میں ملوث نہیں تھے بلکہ فوج اس سب کے پیچھے تھی۔