وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف عدالت عظمیٰ میں دائر توہین عدالت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، سماجی کارکن عمامہ گلریز سمیت دو وکلا راجا عبدالحمید اور سید علی زین کاظمی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف درخواست دائر کی ہے، درخواست گزاروں نے موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق ہائی کورٹ آزاد جموں کشمیر کے فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سی بی آر نے عدالتی ملازمین کے جوڈیشنل الاؤنس میں ٹیکس کی مد میں کٹوتی کی تھی جس کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا اور کمشنر ان لینڈ ریوینیو کو کاٹی گئی رقم عدالتی ملازمین کو واپس کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ کمشنر ان لینڈ ریوینیو نے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا، درخواست گزاروں نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریوینیو کو تبدیل کردیا اور ان کی جگہ نئی تعیناتی بھی نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی ملازمین کے الاونسز سے کی گئی ٹیکس کٹوتی واپس نہیں کرنا چاہتی اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے، آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم انوار الحق سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور مقدمے کی سماعت 21 مئی کو کی جائے گی۔
جمعہ, نومبر 8, 2024
رجحان ساز
- پاکستانی حکومت فوجی عدالتوں سے متعلق قانون سازی کیخلاف اقدامات کرئے،اقوام متحدہ کا مطالبہ
- پاکستان میں گروتھ ریٹ زمین بوس ہوگیا کوئی ملک ڈیپازٹ یا قرض کو رول اوور کرنے کو تیار نہیں
- حزب اللہ کا 24 گھنٹے کے اندر حیفہ کے ساحلی شہر میں اسرائیلی بحریہ کے فوجی اڈے پر دوسرا بڑا حملہ
- پاکستان کو رواں سال ٹیکس وصولیوں میں 21.5 فیصد کمی ٹیکس چھوٹ 3.8 ٹریلین روپے رہی
- ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث 3 اسرائیلی ایجنٹوں کو سزائے موت سنادی
- اسرائیلی وزیر جنگ گیلنٹ کی برطرفی کے خلاف وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ
- سیستان بلوچستان میں اسرائیل کے مددگار دہشت گردوں کیخلاف ایرانی فورسز کا آپریشن 18ہلاک
- ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نیتن یاہو کی اسرائیل اور امریکہ درمیان عظیم اتحاد کیلئے طاقتور عزم کی پیشکش