پاکستان کی وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو رواں سال وفاقی اخراجات میں 300 ارب روپے کی کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، آئی ایم ایف نے پہلی مرتبہ عوام پر دباؤ ڈالنے کیساتھ ساتھ حکومت سے بھی اپنے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے پاکستان کا دفاعی بجٹ ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے اور ملک و بیرون ملک سے اس میں کمی کیلئے مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے، اس کے علاوہ بہت سی وزارتوں اور ڈویژنز پاکستان کے خزانے پر دباؤ کا سبب ہیں، پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم کرنے کے حوالے سے کفایت شعاری کاپلان پیش کر دیا ہے، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں یہ منصوبہ پیش کیا گیا، وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو پیش کیے گئے پلان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی، وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی، ایک سال سے خالی گریڈ ایک سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کردیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی اور صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل دے گی، انفرا اسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیے جائیں گے، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی، آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے سوا نئی بھرتیوں کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
رجحان ساز
- پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کردیا
- حزب اللہ کا اسرائیلی زیر قبضہ شمالی شہروں میں فوجی اجتماعات پر 100 سے زائد پروجیکٹائلز سے حملہ
- مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کو تشویش، ہمیں کشیدگی کو کم کرنیکی ضرورت ہے
- قدرتی وسائل پر حاکمیت کا مسئلہ بلوچستان اور چھوٹے صوبوں میں شدت پسندی کی اہم وجہ ہے
- لبنان پر اسرائیلی جارحیت عراق کی مزاحمتی تحریک کا تل ابیب کے زیر قبضہ شمالی علاقوں پر ڈرونز حملے
- ایک غلطی اسرائیل کو نابود کرسکتی ہے، ایران سعودی تعاون اسرائیل کی بدبختی کے سفر کا آغاز ہے
- قانوندان انتظار پنجوتھا کی جبری گمشدگی عدالت نے وزارتِ داخلہ اور دفاع سے رپورٹ طلب کر لی
- تل ابیب کی ایران پر حملہ کرنے کی جھوٹی سی بھی غلطی اسرائیل کو نابود کردیگی، جنرل مرتضیٰ میزان