نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق اس دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم دفاعی اور سیکیورٹی ڈائیلاگ کا آغاز کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک اسینٹدرز مقررین میں شامل تھے، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے لیے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کررہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس میں عالمی، قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے اثرات پر مباحثہ ہوگا، پریس ریلیز کے مطابق نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں موجود تھے، اس کے علاوہ کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
بدھ, فروری 19, 2025
رجحان ساز
- عیسائی کیتھولک کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس پیچیدہ مرض کا شکار ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہیں
- پی ٹی آئی کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم پر ′آئی ایم ایف′ کو ڈوزئیر دینے کا فیصلہ
- شاہ اردن، صدر ٹرمپ سے ملنے واشنگٹن پہنچ گئے ملک میں غزہ کے فلسطینیوں کی آبادکاری سے انکار
- پاکستان کے نظام انصاف کو زندہ رکھنے کیلئے وکلاء سڑکوں پر نکل آئے، سری نگر ہائی وے بلاک کر دی
- غزہ کوئی جائیداد نہیں جس کی خرید و فروخت کی جائے ٹرمپ کی بکواس پر حماس کا دندان شکن جواب
- امریکی بلیک میلنگ میں ایٹمی مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران نے مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی
- سعودی حکومت فلسطینی ریاست اپنے ملک میں قائم کرئے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی
- امریکی مخالفت کے باوجود حزب اللہ لبنان کی کابینہ میں شامل وزارت خزانہ بھی شیعہ نمائندہ کو ملی