Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 13, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
    • ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
    • علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
    • غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
    • امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !
    • پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !
    • اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان
    • پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورت حال پر امریکی انتظامیہ کی توجہ مرکوز ہے، ڈونلڈ لو
    پاکستان

    پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورت حال پر امریکی انتظامیہ کی توجہ مرکوز ہے، ڈونلڈ لو

    صدر بائیڈن پاکستان کو 110 ملین ڈالر کی امداد دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ ملک چین پر انحصار کم کرئے اس امداد کے ذریعے ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو آگے بڑھائیں گے
    shoaib87جولائی 24, 2024Updated:جولائی 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کو تعلقات میں مسلسل چیلنجز اور مواقعوں کا سامنا ہے، اس کے باوجود پاکستان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی انتظامیہ کی توجہ مرکوز ہے، صدر بائیڈن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 101 ملین ڈالر پاکستان کے بجٹ کی مد میں دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں، انہوں نے منگل کو امریکی ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں اس رقم کو جمہوریت اور سول سوسائٹی کو مضبوط کرنے، دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے لڑنے، پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے، چین پر مزید انحصار کو روکنے کے لئے معاشی اصلاحات اور قرضوں کے انتظام میں مدد کے لئے استعمال کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی اہم جنگ کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری نے کہا کہ ہم جنوبی اور وسطی ایشیا میں ایک اہم جدو جہد کر رہے ہیں، یہ جدو جہد چین کا مقابلہ کرنے، روسیوں اور چینیوں کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے اور دہشت گرد گروپوں کو ہمارے تحفظ کے لئے خطرہ بننے سے روکنے کے لئے ہے اور اس کام کے لیے جو وسائل کانگریس نے فراہم کیے ہم اس کے شکر گزار ہیں، ڈونلڈ لو نے کہا کہ انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ وہ بجٹ کی پابندیوں والی دنیا میں رہ رہے ہیں، صدر جو بائیڈن نے اس خطے کے لئے مالی 2025 کے لئے جس بجٹ کی درخواست کی ہے اس کا حجم ایک عشاریہ صفر ایک ارب ڈالرز برائے غیر ملکی امداد ہے جو کہ دراصل پچھلے مالی سال کے مقابلے میں ایک عشاریہ نو فیصد کی کمی ہے۔

    امریکی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح انڈو پیسیفک میں شراکت داری بنانا ہے، چین بحر ہند میں فوجی اور تجارتی قدم جمانے کے لئے کوشاں ہے، ایک مضبوط چین کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری سب سے مؤثر حکمت عملی یہ ظاہر کرنا ہے کہ ہمارے پاس پیش کرنے کے لئے کچھ بہتر ہے، بہتر ترقی کے مواقع، بہتر تجارتی سودے، اور ان کے سکیورٹی چیلنجز کے لئے بہتر حل ہیں، انہوں نے امریکی ایوان نمائندہ گان کی ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ ہماری دوسری ترجیح نیویارک میں گذشتہ برس سی 5+1 سربراہی اجلاس میں وسطی ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ صدر کی ملاقات کی بنیاد آگے بڑھنا ہے، وسطی ایشیائی ممالک یوکرین پر روس کے حملے کے معاشی اثرات اور چین کے غیر پائیدار قرضوں کے ذریعے عائد قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے اور وسط ایشیائی ممالک میں اقتصادی مواقعوں کو بڑھانے سے امریکہ میں بے قاعدہ نقل مکانی کو روکنے میں مدد ملے گی، افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ لو نے کہا کہ افغانستان میں امریکی انتظامیہ خواتین، لڑکیوں اور اقلیتی گروہوں کی صورت حال کے بارے میں اپنی گہری تشویش پر زور دیتے رہتے ہیں، ہر ملاقات میں ہم طالبان پر واضح کرتے ہیں کہ جب تک تمام افغانوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف کوئی اہم قدم نہیں اٹھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اپنے انڈو پیسیفک کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے امریکی انتظامیہ کو اضافی وسائل کا رخ جنوبی ایشیا کی طرف کر رہے ہیں، صدر نے بجٹ میں 585.7 ملین ڈالر کی درخواست کی ہے گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافہ ہے، یہ فنڈز مالیاتی شفافیت اور قرض کے انتظام کو بہتر بنائیں گے تاکہ بحر ہند کے ممالک کو چین کے زبردستی قرضوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے، امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیا کے امور کے اسسٹنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ وسطی ایشیا کے ممالک پر سے ہم روس اور چین کے شدید دباؤ کو کم کرنے کے لئے اور ان ممالک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کیلئے بجٹ میں 220.7 ملین ڈالر کی درخواست کی گئی ہے، ایسے میں جب روس وسطی ایشیائی ملازمین کو نکالنے کی کوشش کر رہا ہے تو یہ مدد امریکی مفادات کو سپورٹ کرئے گی۔

    امریکہ شہباز
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفوجی ترجمان نے امن مارچ کو غلط رنگ دیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، جرگہ عمائدین بنوں کا بیان
    Next Article عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام، سوشل میڈیا سے نابلد ایسے ڈیجیٹل دہشت گردی سمجھ رہے ہیں
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !

    نومبر 5, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 11, 2025

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    پاکستان میں منگل کے روز مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ…

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1183661
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے

    نومبر 11, 2025

    ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ

    نومبر 10, 2025

    علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا

    نومبر 6, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.