آئی ایم ایف کو نے آئندہ مالی سال کا دفاعی بجٹ 2.414 ٹریلین روپے مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے، جوگزشتہ سال 252 ارب روپے یا 12 فیصد زیادہ ہے، جبکہ اسلام آباد حکومت نے بھارت کی جانب سے جارحیت کے بعد 2.5 ٹریلین روپے یا 18 فیصد زائد بجٹ مختص کرنے کا عندیہ دیا ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کی ہیں جن میں بجلی کے بلوں پر ڈیٹ سروسنگ سرچارج میں اضافہ اور تین سال سے زائد پرانی استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندیاں اٹھانا شامل ہیں، عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری اسٹاف لیول رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اگر برقرار رہتی ہے یا مزید بگڑتی ہے تو اس سے پروگرام کے مالی، بیرونی اور اصلاحاتی اہداف کیلئے خطرات بڑھ سکتے ہیں، آئی ایم ایف نےپاکستان کے وفاقی بجٹ کا کل حجم 17.6 ٹریلین روپے ظاہر کیا ہے جس میں ترقیاتی اخراجات کیلئےصرف 1.07 ٹریلین روپے رکھے ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے صرف 7 ارب ڈالر کے قرضے کی خاطر پاکستان پر مزید 11 شرائط عائد کی ہیں جس سے ادارے کی اب کل شرائط 50 ہوگئی ہیں، آئی ایم ایف نے سود کی مد میں8.7 ٹریلین روپے اور مجموعی خسارہ 6.6 ٹریلین روپے ظاہر کیا ہے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی بجٹ میں صوبوں پر بھی ایک نئی شرط عائد کی ہے، صوبے جامع منصوبے کے ذریعے نئے زرعی انکم ٹیکس قوانین کو لاگو کریں گے جس میں ریٹرن کی کارروائی، ٹیکس دہندگان کی شناخت اور رجسٹریشن کیلئے ایک آپریشنل پلیٹ فارم کا قیام بھی شامل ہے، صوبوں کو اس کیلئے جون کے آخر تک کا وقت دیا گیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی تیسری نئی شرط کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی معائنہ رپورٹ کی سفارشات پر مبنی گورننس ایکشن پلان شائع کرے گی، رپورٹ کا مقصد گورننس کی اہم کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے عوامی سطح پر اصلاحاتی اقدامات کی نشاندہی کرنا ہے، چوتھی نئی شرط میں کہا گیا ہے کہ حکومت لوگوں کی حقیقی قوت خرید کو برقرار رکھنے کیلئے غیر مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کی سالانہ افراط زر کی ایڈجسٹمنٹ دے گی۔
منگل, جولائی 8, 2025
رجحان ساز
- ایران کے خلاف اسرائیلی و امریکی جارحیت غیرقانونی تھی جس کا احتساب ہونا چاہئے، عباس عراقچی
- بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی بڑی جنگی کارروائی برطانوی بحری جہاز پر آگ بھڑک اُٹھی، عملے کو بچالیا گیا
- اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کریئگی،قیادت کا فیصلہ
- فوج حسینیؑ بنیان المرصوس کی اصل مصداق اور حق کی حمایت میں کھڑا ہونا عاشورہ کا اصل پیغام ہے
- شام دوبارہ خانہ جنگی کی شدت طرف بڑھ رہا ہے دمشق کے کمزور حکمرانوں کو اسرائیل سے توقعات
- بلاول بھٹو نے حافظ محمد سعید اور مسعود اظہر کو ہندوستان کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا !
- چین، پاکستان کو ہندوستانی فوجی تنصیبات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کر رہا تھا، جنرل راہول
- اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جدید تاریخ کی سب سے ظالمانہ نسل کشی ہے، اقوام متحدہ