حکومت پاکستان نے اپنی بجٹ تجویز میں فارماسیوٹیکل ایکٹیو مواد اور اشیا کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر سیلز ٹیکس کی شرح 1 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی ہے، جس سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، فنانس بل 2024 میں تجویز کیا گیا کہ معیاری سیلز ٹیکس کی شرح کا اطلاق کسٹمز ایکٹ 1969 پر استثنی کے ساتھ فرسٹ شیڈول کے باب 30 کے تحت درجہ بند تمام اشیا پر کیا جائے گا، بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ اور کسٹم ایکٹ میں کئی ایڈجسٹمنٹ کی تجویز دی گئی ہے تاکہ فارماسیوٹیکل مصنوعات کے لئے مخصوص چھوٹ کو ختم کیا جا سکے، 18فیصد کی معیاری شرح پر سیلز ٹیکس کو طبی علاج اور تشخیصی کٹس، کارڈیالوجی/ کارڈیک سرجری، نیوروواسکولر، الیکٹرو فزیالوجی، اینڈو سرجری، اینڈوسکوپی، آنکولوجی، یورولوجی، گائناکالوجی، ڈسپوزایبل اور دیگر آلات پر بھی لگایا گیا ہے۔ اسی طرح 50 یا اس سے زیادہ بستروں والے خیراتی ہسپتالوں کو فراہم کی جانے والی اشیا پر (بجلی اور قدرتی گیس کو چھوڑ کر) 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، ساتھ ہی اسے نیز غیر منافع بخش اداروں کی طرف سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھی لگایا گیا، مزید برآں حکومت نے دیگر سرنجوں، سوئیوں، کیتھیٹرز، کینولے، شیشے کی خون جمع کرنے والی ٹیوب اور پی ای ٹی کی خون جمع کرنے والی ٹیوب کی درآمد پر بھی 20 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے، بل میں وضاحت کی گئی ہے کہ سپر ٹیکس لیوی کا اطلاق 2023 ٹیکس سال اور اس کے بعد کے تمام ٹیکس سالوں کے لئے ہوگا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ لیوی اب برآمد کنندگان پر بھی لاگو ہوگی، بل کے ذریعے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان سے درآمد کی جانے والی خوردنی سبزیوں کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس لے لی ہے، جن میں زیر زمین اگنے والی سبزیاں شامل ہیں سوائے آلو اور پیاز کے، چاہے انہیں تازہ، منجمد یا کسی اور صورت میں محفوظ کیا گیا ہو
جمعہ, جون 13, 2025
رجحان ساز
- →عالمی مالیاتی ادارے نے دفاع، آئی پی پیز اور ایس آئی ایف سی کیلئے ضمنی گرانٹ پر اعتراض کردیا
- ایران پر اسرائیلی حملے کا فی الحال امکان نہیں لیکن میں پرامن حل تک پہنچنے کو ترجیح دیتے ہیں، ٹرمپ
- عسکری مہم جوئی کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی، ایٹمی مذاکرات امریکہ اور ایران کیلئے بہترین آپشن ہیں
- برطانیہ و پانچ مغربی ملکوں کی اسرائیلی وزراء پر پابندیاں پس پردہ حقائق تل ابیب داعش تعلقات ہیں؟
- قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا شدید احتجاج، بجٹ 2025 مسترد کردیا !
- بجٹ 2025 : نان فائلرز گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نقد رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد
- تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز، الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دینے کیلئے پالیسی کا اعلان
- بجٹ2025: چودہ ہزار ارب کا ٹیکس ٹارگٹ، دفاع پر 2550 ارب خرچ ہونگے اور سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص سولر پر 18 فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز