پاکستانی فوج کے کور کمانڈرز کا اجلاس سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صدارتمیں منعقد ہوا جس میں پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو سکیورٹی دینے کے سوا فوج کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیہ کے مطابق 263ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی، فورم نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جن میں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، فورم نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔
کور کمانڈرز نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لئے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا، اس سے زیادہ افواج پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا، کور کمانڈرز نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ مخصوص سیاسی عناصر سوشل میڈیا پر اور میڈیا کے کچھ حصوں کی طرف سے مداخلت کے غیر مصدقہ الزامات کے ساتھ مسلح افواج کو بدنام کیا جارہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے اور بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ گڈ گورننس، معاشی بحالی، سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود جیسے حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ایسے مفاد پرست عناصر کی پوری توجہ اپنی ناکامیوں کوپس پشت ڈال کر سیاسی عدم استحکام اور بےیقینی کی صورتحال پیدا کرنے پر مرکوز ہے، فوجی مقتدرہ نے اس بات کی توثیق کی کہ عسکری قیادت چیلنجز اور خطرات سے پوری طرح باخبر ہے اور وہ پاکستان کے لچکدار عوام کی حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے پرعزم ہے اور 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، یاد رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
4 تبصرے
اگر آپ شامل نہیں تو نتائج کیوں روکے گئے اور دوسرے دن دوپہر تک شکست خودہ سیاستدان جیتے کیسے الیکشن آڈٹ کے بغیر اسمبلیوں کے اجلاس بلائے کیوں اور حکومت بنانے میں جلد بازی کیوں کی گئی۔
Don’t be shy and openly say that we are the king of this country and you are insects
A government can be run by unbelief, not by oppression. Pakistan’s economy cannot afford to face a new political crisis
ISPR avoids turning the defense agency of Pakistan into a political party. It is a state body that is subject to the orders of the President to ensure the security of Pakistan.